چلاس: چلاس ڈی سی چوک کے قریب چوری کی بڑی واردات ، اسلحہ سے لیس چوروں کے ایک بڑے گروہ نے نصف درجن سے زائد دکانوں میں گھس کر جھاڑو پھیر دیا|PASSUTIMESاُردُو

02

فائل فوٹو: عمر فاروق فاروقی

چلاس: جمعرات، 22 اکتوبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) چلاس ڈی سی چوک کے قریب چوری کی بڑی واردات ، اسلحہ سے لیس چوروں کے ایک بڑے گروہ نے نصف درجن سے زائد دکانوں میں گھس کر جھاڑو پھیر دیا۔ چوروں کو دکانیں توڑتے دیکھ کر نجی بنک کے سیکورٹی گارڈ نے فائر کھول دی جس کی وجہ سے چور مزید دکانیں توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔شہر میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکارگھروں میں خواب خرگوش کے نیند سوگئے۔ بدھ کے شب رات کی تاریکی اور پولیس کی غفلت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے چوروں نے ڈی سی چوک کے قریب واقع موبائل شاپس،گارمنٹس شاپس،بوٹ شاپس اور جزل سٹورزکے دروازوں اور تالوں کو توڑ کر لاکھوں مالیت کے قمیتی سامان اور نقدی کو لیکر رفو چکر ہوگئے ۔متاثرہ افراد نے سٹی تھانہ چلاس میں نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادیا۔ذرائع کے مطابق چلاس شہر کا سب سے بڑا اور مشہور شہاب گارمنٹس کے اندر موجود درجنوں عدد بونینزاور ایکسفورڈ جرسیاں اور نقدی سمت ایک لاکھ پچاس ہزارسے زائد مالیت کا سامان چور لے اُڑے ،جبکہ روف اور شفیق دکانداروں کے 2 موبائل شاپس اور ملک نور کے بوٹ شاپ کے اندر موجود آدھا درجن سے زائد موبائل سیٹ ،کیمرہ اور درجنوں جوڑے بوٹ لیکر فرار ہوگئے ۔ چلاس شہر میں پولیس کی مایوس کن کارکردگی پر ڈی آئی جی دیامر رینج عنایت اللہ فاروقی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیااور ایس ایس پی دیامرکو حکم دیا کہ وہ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کرے۔جس پر ایس ایس پی دیامر دانشور خان نے ڈپٹی پولیس آفیسر سیمت 3پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی دانشور خان نے کہاکہ دیامر پولیس چوری کی واردات میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرے گی ،انہوں نے کہا کہ شہر میں ڈیوٹی پر معمور غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ افراد نے کہا کہ چلاس شہر غیر محفوظ ہو گیا ہے اور تاجروں کی جان و مال خطرے میں پڑ گئی ہے ،شہر میں ہر روز کوئی نہ کوئی چوری کی واردات پیش آتی ہے ،مگر پولیس خاموش تناشائی بنی ہوئی ہے،وزیراعلی اور آئی جی گلگت بلتستان نوٹس لیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s