گلگت: نیٹکو میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کو گروپ انشورنس چیکس کی تقسیم کے حوالے سے تقریب |PASSUTIMESاُردُو

نیٹک2و

گلگت: ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن گلگت بلتستان کے ایم ڈی محمد سعید اللہ خان دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے لاواحقین کو گروپ انشورنس تقسیم کرتے ہوئے۔ تصویر احسان شاہ سے

گلگت: جمعرات، 22 اکتوبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن گلگت بلتستان کے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین ادارے کا سرمایہ تھے۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو محمد سعید اللہ خان نے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کو گروپ انشورنس چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان ملازمین کی رحلت سے پیدا ہونے والے خلا کو کسی صورت پُر نہیں کیا جاسکتا مگر ادارے کی طرف سے لواحقین کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی ۔اس موقع پر انہوں نے نیٹکو کے ملازمین سرفراز نواز مرحوم،اکبر حسین مرحوم اور جابر انصار مرحوم کے لواحقین کو گروپ انشورنس کی مد میں دو دو لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ دریں اثنا مرحومین کے لواحقین منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو اور نیٹکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس امداد پر نیٹکو انتطامیہ کے مشکور ہیں۔

نیٹکو

گلگت: ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن گلگت بلتستان کے ایم ڈی محمد سعید اللہ خان دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے لاواحقین کو گروپ انشورنس تقسیم کرتے ہوئے۔ تصویر احسان شاہ سے


جاری کردہ احسان شاہ شعبہ تعلقات عامہ نیٹکو (ناردرن ایریا ٹرنسپورٹ کارپوریشن)۔ گلگت بلتستان ، پاکستان

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s