چلاس: وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،اور گورنرگلگت بلتستان محمد برجیس طاہر نے ہنگامی بنیادوں پر دیامر کا دورہ کیا|PASSUTIMESاُردُو

010گلگت: منگل، 27 اکتوبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی سے) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،اور گورنرگلگت بلتستان محمد برجیس طاہر نے ہنگامی بنیادوں پر دیامر کا دورہ کیا ،ان کے ہمراہ وزیر جنگلات الحاج محمد وکیل،پارلیمانی سیکرٹری حیدر خان اور چیف سیکرٹری طاہر حسین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،اورگورنرگلگت بلتستان محمد برجیس طاہرنے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا ،اور چلاس میں گزشتہ روز زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے فورا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچ گئے ،اور زخمیوں سے ان کی خیریت دریافت کیا ۔اس موقع پر حفیظ الرحمن اور برجیس طاہر نے زخمیوں کو ڈرائی فروٹ کے خصوصی تحائف بھی پیش کئے ۔چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ دیامر میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ دیامر میں زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کی علاج کے تمام تر اخراجات گلگت بلتستان حکومت برداشت کرے گی ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے لوگوں کے لواحقین کیلئے وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد ایک بڑی امدادی پیکیج کا اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں میڈیا کا مثبت کردار ہے ۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر برجیس طاہر نے کہا کہ گزشتہ روز 2 بج کر 9 منٹ میں زلزلہ آیا ،اور اُسکے 3 منٹ بعد وزیر اعظم نے مجھے سے رابطہ کرکے گلگت بلتستان کی زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دیا ،جس پر میں آج دیامر کی متاثرین کی مدد کیلئے پہنچ چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ماضی میں بھی یہاں کے متاثرین سیلاب کی مدد کی ہے اور اب بھی انشاء اللہ بھرپور تعاون اور مالی امداد فراہم کریں گے۔انہوں دیامر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کیا کہ وہ دیامر میں زلزلہ سے ہونے والی نقصانات کے حوالے سے رپوٹ جلد پیش کرے۔011قق

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s