گلگت: صوبائی حکومت زلزلے میں جانی نقصان کیلئے 5لاکھ، شدید زخمیوں کیلئے ڈیڈھ لاکھ اور معمولی زخمیوں کیلئے 1لاکھ روپے کا مالی امداد فراہم کرے گی|PASSUTIMESاُردُو

unnamedگلگت: منگل، 27 اکتوبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کیلئے5لاکھ شدید زخمیوں کیلئے ڈیڈھ لاکھ اور معمولی زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے کا مالی امداد فراہم کریگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے زلزلے کے فوراً بعد گلگت بلتستان ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور امدادی اداروں کو فعال کیا تھا۔ حکومت تمام زخمیوں کو مفت طبعی سہولیات فراہم کریگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ زلزلے کے زخمیوں کو بہتر طبعی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیے ہیں دو شدید زخمیوں کو اسلام آباد علاج کیلئے منتقل کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال میں زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ زلزلے سے ہونے والے مالی نقصانات کا تخمینہ دو دنوں میں مکمل کیا جائیگا۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے بھرپور تعاون کی یقین دہا نی کرائی ہے۔ اگر ضرورت ہوئی تو وفاقی حکومت سے مدد لی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم یکجا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس سے قبل غذر اور دیامر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا متاثرین میں امداد تقسیم کی۔010 03 011unnamed

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s