گلگت : زلزلے سے ہونے والے تقصانات کے بارے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز سے رپورٹ طلب|PASSUTIMESاُردُو

12182336_842611342525777_1443511296_n

تصویر عمر فاروق فاروقی

گلگت: منگل، 27 اکتوبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا زلزلے سے ہونے والے تقصانات کے بارے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تمام اضلاع میں گلگت بلتستان ڈزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی اور دیگر امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے زلزلے سے متاثرہ شاہراہوں کو فوری بحال کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستا ن حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایت پر گلگت بلتستان ڈزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی میں زلزلے کے حوالے سے کنٹر ول روم قائم کیا گیا ہے۔


Leave a comment