چلاس: گزشتہ روز آنے والی تباہ کن زلزلے میں وزیر اعلی کا ہر متاثرہ ضلع کا ہنگامی دورہ قابل تحسین ہے، عطیع اللہ بیگ|PASSUTIMESاُردُو

12122889_778442192267951_3415144783939843446_n

چلاس: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمنٰ اور گورنر گلگت بلتستان محمد برجیس طاہر چلاس میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کر رہے ہیں۔

چلاس: بدھ، 28 اکتوبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن خطے کی ترقی کے جھومر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے نوجوان سیاسی رہنما میاں عطیع اللہ بیگ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آنے والی تباہ کن زلزلے میں وزیر اعلی کا ہر متاثرہ ضلع کا ہنگامی دورہ قابل تحسین ہے ،جس پر دیامر کے عوام ان کا شکرگزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے حفیظ الرحمن کی کوششوں کا ان کے مخالفین بھی معترف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ ن لیگ کا ساتھ دیں انشاء اللہ گلگت بلتستان آئیندہ پانچ سالوں میں ترقی کے منازل طے کرے گا۔انہوں نے حافظ حفیظ الرحمن ایک قابل اور دلیر وزیر اعلی ہیں ،بعض سازشی عناصر گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ،لیکن ن لیگ کے ورکر ان عناصر کے مذموم مقاصد کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔ گلگت بلتستان کی قوم حافظ حفیظ الرحمن کو آاج بھی اپنے مسیحا سمجھتی ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s