گلگت: آئی جی پی خصوصی کمیٹی تشکیل دے اور غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرے، یونائٹیڈ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن |PASSUTIMESاُردُو

قتلگلگت: بدھ، 28 اکتوبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (سپیشل رپورٹر) آئی جی پی خصوصی کمیٹی تشکیل دے اور غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار چیف کوارڈینیٹر یونائیٹڈ انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن محمد جعفر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں ے کہا کہ خومر میں گزشتہ دنوں جس لڑکی کو مار کر خود کشی ظاہر کیا جا رہا ہے وہ اصل میں غیرت کے نام پر قتل ہوئی ہے جبکہ کچھ رشتہ دار لڑکی کے گھر والوں کو ڈرا دھمکا کر خود کشی ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے آئی جی پی اور ایس ایس پی گلگت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ماہر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے اور اس کیس کی صحیح معنوں میں انکوائری کرائی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔ بصورت دیگر لڑکیوں کو قتل کر کے خود کشی کا نام دینا ایک نئی روایت بن سکتی ہے۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s