گلگت: کنٹریکٹ پر فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائیگی، وزیر اعلیٰ جی بی |PASSUTIMESاُردُو

Passu Times Gilgit Baltistanگلگت: بدھ، 28 اکتوبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ قانون کی جانب سے ادارے کے بارے میں دئیے جانے والے بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت غیر آباد شدہ زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے پالیسی بنارہی ہے جس کے تحت بنجر زمینوں کو کاشت کرنے والوں کو خصوصی مراعات اور مقررہ مدت تک کاشت کرنے کے بعد زمین کے مالکانہ حقوق دینے کیلئے قانون سازی کی جائیگی۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں صحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کنٹریکٹ پر فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائیگی تاکہ دور دراز علاقوں میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ گلگت بلتستان سروس کمیشن کے قیام تک فیڈرل سروس کمیشن کے ذریعے اسامیوں پر بھر تیاں کی جائینگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تمام سر کاری اداروں کو ہدایت کی جائیگی کہ کورٹ کیسز کو لاء ڈیپارٹمنٹس کی باہمی تعاون سے پراسسز کی جائیں۔ محکمہ تفتیش کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ قانون کے متعلقہ آفیسران اپنا بھر پور کردار ادا کریں مجرموں کو کورٹ سے سزائیں لانے میں محکمہ قانون ادارے کی کارکردگی میں مذید بہتری لائیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سٹیٹ کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا تاکہ قانون کی حکمرانی ہوسکے۔ اسمبلی میں تمام بل محکمہ قانون کے ذریعے پیش کیے جائینگے۔ امن وامان کو یقینی بنایا اور حقدارکوحق دلانا ہماری حکومت کے ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں عوام کو مثبت تبدیلی نظر آئیگی۔ پراسکیوشن اور لاء ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بناکر گلگت بلتستان کو ایک مثالی علاقہ بنایاجاسکتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s