چلاس: دیامر میں آگ لگنے کے2 مختلف وقعات میں 2 افراد جانبحق، فائر بریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو کر مزید تباہی سے بچا لیا|PASSUTIMESاُردُو

10670012_383146818503081_9119261381839077736_nچلاس: جمعرات، 28 اکتوبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) دیامر میں آگ لگنے کے2 مختلف وقعات، بونرنالہ کے گاوں جنگلا میں ایک گھر کے اندرآچانک آگ بھڑک اُٹھنے سے گھر میں موجود 2 افراد جاں بحق 4 گھر مکمل تباہ،چلاس شہر میں مین اڈہ کے قریب ایک دکان میں سیلنڈر پھٹنے سے دکان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ،فائر بریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پا کر پوری مارکیٹ کو جلنے سے بچا لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چلاس شہرسے 50 کلومیٹردور بونر نالہ کے ایک دور افتادہ گاوں جنگلا محلہ میں ایک غریب خاندان کے گھر میں آگ لگ گئی ،جس کی نتیجے میں گھر کے اندر موجود 70 سالہ بزرگ اور ایک کمسن بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے ،جبکہ 4گھر مکمل طور پر جل کر راکھ کے ڈھیر بن گئے ،گھروں میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان بھی خاکستر ہوگئی ،ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی دوسری واقعہ چلاس شہر کے مین اڈہ کے قریب پیش آیا ،جہاں ایک پایہ فروش کے دکان میں سیلنڈر پھٹنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گئی ،جبکہ دو دکانیں مکمل طور پر بھسم ہوگئے ۔فائر بریگیڈکو اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پا کر متاثرہ دکان کے آس پاس موجود کباڑخانہ،کلاتھ ہاوس اور دیگر دکانوں کو آگ لگنے سے بچا لیاہے۔دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے بونر نالہ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ،اور چلاس شہر میں دکان کے اندر لگنے والی آگ پر برقت قابو پانے پر اسٹیشن فائر آفیسرعنایت اللہ اورفائر بریگیڈ کے عملہ کی کوشیشوں کو سراہا،اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فائر بریگیڈ کے عملے کو فیسلٹڈکرے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s