گلگت: جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے سینئراحباب کا اہم اجلاس|PASSUTIMESاُردُو

10670012_383146818503081_9119261381839077736_nگلگت: جمعرات، 29 اکتوبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے سینئراحباب کا اہم اجلاس ،ضلعی امیر اوار جنرل سیکریٹری کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار جمعیت کو ضلع بھر میں منظم اور فعال بنانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کاعزم کااظہار کیا اجلاس کی صدارت ضلع امیر منہاج الدین نے کیا جو کہ جامع مسجد عیسیٰ میں منعقد ہوا اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جے یو آئی کو ضلع بھر میں منظم کرنے کیلئے ہرقسم کی قربانی دی جائیگی اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہر قسم کے سازشوں کے باوجود جمعیت علماء اسلام کو ہی گلگت کے مسلمانوں کا مسکن اور دلوں کی دھڑکن بنایا جائیگا اس حوالے سے بہت جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائیگا اور مرکزی قائدین سے مشاورت کرکے گلگت کے دورے کی دعوت دی جائے گی اجلاس میں جمعیت کے دیرینہ رفیق عبدالرحمن ،اور گلشیر خان کی زوجہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری میربہادر،نائب امیر مولانا سید محمد ،سیکریٹری اطلاعات مولانا مقصود احمد،عبدالجمیل ،محمد افضل ،عمرفاروق ،مولاناسعید الرحمن ،حاجی سعید الرحمن سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی حلقہ 3،حاجی ہدایت ،حافظ عنایت ،گلباز ایڈوکیٹ ،شہزادزاہد،محمدفیروز،مولاناصادق اسداللہ اور دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s