گلگت: کو نسل کے انتخابات میں تا خیر سے سلف گو رننس آرڈر کی پاما لی کی جا رہی ہے|PASSUTIMESاُردُو

gb assambly 01گلگت: جمعرات، 29 اکتوبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو(نمائندہ خصوصی) کو نسل کے انتخا بات میں تا خیر سے سلف گو رننس آرڈر کی پامالی کی جا رہی ہے اب تک کو نسل کے انتخابات کرواکر کو نسل کو فعال بنا نا گلگت بلتستان کی حکومت پا بند ہے لیکن تاحال کو ئی بھی اقدام نہیں اٹھا یا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اہم امور ٹھپ ہیں اور کسی بھی اہم کام کے لیئے اسلام آباد جا کر اجازت طلب کر نی پڑتی ہے ۔ کو نسل کے انتخا بات میں تا خٰیر سے عوام میں بھی ما یوسی پھیل گئی ہے ۔ ابھی تک وزیر جنگلات اور مزرلز ڈیپارٹمنٹ کی جا نب سے بیانات آرہے ہیں لیکن ان کے بیانا ت اور پاس کر دہ بل کو قا نونی شکل دینے اور منظوری کے لیئے کو نسل کا فعال ہو نا لازمی ہے جہاں سے منرلز ،جنگلات،پانی، بجلی کے اہم منصوبوں پر کام رک گیا ہے اور کو نسل کے مشاورت کے بغیر کام ہو نا بھی غیر قا نونی ہے ۔ وفاق نے کو نسل کا قیام اس لیئے لا یا ہے کہ قا نون سا ز اسمبلی جو بھی بل پا س کر ے گی اس کو کو نسل کی منظوری کے بعد ہی کام کیا جاسکتا ہے ۔ کھیل اور ثقا فت میں بھی کو نسل کی اجا زت لازم ہے لیکن اس بار کو نسل انتخابات کے بغیر ہی کھیل کرائے گئے ۔ اب عوام میں سخت ما یو سی پھیل گئی ہے کہ اس سیٹ اپ سے عوام کو کو ئی ریلیف حا صل نہیں ہو رہا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s