غذر: زلزلہ سے ضلع غذر،ضلع دیامر اور دیگر علاقوں میں تبا ہی مچی ہے جبکہ حکومت عملی اقدامات کرنے کی بجا ئے زبانی جمع خرچ سے کا م لے رہی ہے، حشمت اللہ پی ٹی آئی|PASSUTIMESاُردُو

11017480_904285246283500_6638992312378237131_nغذر: جمعہ، 30 اکتوبر، پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے بانی رہنما حشمت اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے،زلزلہ سے ضلع غذر،ضلع دیامر اور دیگر علاقوں میں تبا ہی مچی ہے جبکہ حکومت عملی اقدامات کرنے کی بجا ئے زبانی جمع خرچ سے کا م لے رہی ہے جو حکومتی کی سستی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور مربوط حکمت عملی طے کرنی چاہیے تاکہ قدرتی آفات سے عوام کا نقصان کم سے کم ہو،انہوں نے کہا کہ حکومت کی سو دنوں کا ایجنڈا مکمل طور پر فیل ہو چکا ہے۔سر دیاں شروع ہو تے ہی گلگت شہر اور گردونواح میں لوڈشیڈ نگ میں اضافہ ہوچکا ہے ۔وزیر اعلی لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور بر سوں سے بند بجلی گھروں کو فوری طور پر چلانے کے احکامات جاری کرے۔انہوں کہا کہ شہر میں ٹریفک بے تحاشا ہو چکی ہے اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہے ۔حکومت بے تحاشا ٹریفک کو قابو کرنے کیلئے سیکنل سسٹم متعارف کرے جس سے شہر میں روزانہ کی بنیاد پر رونما ہونے والے حادثات پر قابو پایا جا سکے گا۔انہوں نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے باعث جان بحق ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہا رکرتے ہو ئے غم زادہ فیملیز سے اظہار تعزیت کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ تحریک انصاف زلزلہ سے متاثر ہ خاندانوں کی دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات اُٹھا ئے گی اور گلگت بلتستان میں ہو نے والے نقصانات کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو آْگاہ کر دیا جا ئے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s