گلگت بلتستان ایک الگ ریاست ہیں تھے، رہینگے کوئی بھی ہماری شنا خت مٹانے کی کو شش کر کرے گا اس کو منہ تو ڑ جواب دیا جا ئے گا،بالاورستان نیشنل فرنٹ|PASSUTIMESاُردُو

بی این ایف ٹائٹلگلگت: اتوار، یکم نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو  ( پ ۔ ر) بالاورستان نیشنل فرنٹ کے میڈیا سیل سے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد وزیر اعلیٰ حافظ فیظ الرحمن کو گلگت بلتستان کے جغرافیائی معاملات اور سیاسی معالات سمیت مقدمے کے حوالے سے ٹیوشن لینے کی ضرورت ہے اگر موصوف کے پاس کوئی علم نہیں ہے تو قوم کی توہین کرنے سے گریز کر یں ۔ ہم اس کو دعوت دیتے ہیں اور وہ آئے اور گلگت بلتستان کے تمام تر معاملات کے حوالے سے ٹیوشن لیں ۔ ان کو ہم کھلا چلینج کر تے ہیں کہ ہم ایک الگ ریاست ہیں تھے رہینگے کوئی بھی ہماری شنا خت مٹا نے کی کو شش کر کرے گا اس کو منہ تو ڑ جواب دیا جا ئے گا ۔ پی پی پی اور (ن) لیگ نے تو گلگت بلتستان کک تا ریخ کو مسخ کر کے رکھ دیا ہے ۔ حفیظ الرحمن کے نجی ٹی ۔وی میں انٹر ویو سے یہ بات ثا بت ہو ئی ہے کہ ان کا گلگت بلتستان کے مفاد سے کو ئی تعلق نہیں ہے اور نہ ان کے کو ئی خدمات ہیں اس نے خود کو مہا جر بنا کر پیش کیا ہے اس کو گلگت بلتستان سے کیا لینا دینا وہ تو ایک کشمیری مہا جر ہے جو گلگت بلتستان کے وسا ئل کو لوٹنے کے سا تھ ساتھ وفاق کی منشی گری کررہا ہے ۔گلگت بلتستان دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاں دو بار جشن آزادی مناوائی جا تی ہے اور عوام کو یہ بتا یا جا تا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کے سا تھ مخلص ہیں حالانکہ یہ بات عیاں ہے کہ گلگت بلتستا کے عوام کو اب تک محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا ہے جن لو گو نے قوم کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ان کے خلاف بغاوت اور دہشت گر دی کے مقدمات قا ئم کئے گئے ۔ اب گلگت بلتستان کا ہر فر د با شعور ہو چکا ہے اور ہر شخص جا نتا ہے کہ اسکا بنیا دی مفاد کس چیز میں ہے ۔ اگر گلگت بلتستان کے عوام کچھ نہیں جا نتے ہیں تو (ن) لیگ والے خود ریفرنڈم کروائیں ان کو اپنیحیثیت کا اندازہ ہو گا اب بہت ہوا ہم ایسے چہروں کو بے نقاب کر ینگے جو اپنے اقتدار کی خاطر کبھی مذہبی بنتے ہیں کبھی سیاسی بنتے ہیں ۔ عوام جا نت ہیں کہ کس کس نے اپنے مفادات کے لیئے گلگت بلتستان کو جہنم بنا یا اور کس کس نے گلگت بلتستان کے عوام کو ستا یا ہے ۔یکم نو مبر 1947سے لیکر اب تک ایک ایسے غلامی میں رکھا گیاہے جہاں میٹھے زہر سے مارا جا رہا ہے اب ان لو گو ں کو بے نقاب کیا جائے گا تا کہ عوام جان سکیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اور اس دھر تی کے غدار کون لو گ ہیں جو اپنی دھر تی ماں کا سودا کر کے خوش ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s