گلگت: ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ میگا پاور پراجیکٹ میں جاری کام میں تیزی لائی جائے، حفیظ |PASSUTIMESاُردُو

rگلگت ( نما ئندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ زیر تعمیر پاور پراجیکٹس کی جلد تکمیل یقینی بنائیے جائیں پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔  ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ میگا پاور پراجیکٹ میں جاری کام میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ گلگت بلتستان کے تمام ڈسٹرکوں کے ڈزاسٹر مینجمنٹ کو ضروری مشینری فراہم کی جارہی ہے ۔ تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاور پراجیکٹس کی فوری بحالی اور مرمت میں مدد ملے گی۔ بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایکسین جنریشن اور بلنگ کو الگ کیا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹس کے حوالے سے سرمایہ کاری وسیع مواقع موجود ہیں وفاقی حکومت سے چھوٹے منصوبوں کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت اور سرمایہ کاروں کے باہمی معاہدے سے منصوبوں کا آغاز کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان و قائد عوام محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھر پور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور تمام وفاقی اداروں کو بھی خصوصی ہدایات دی ہیں کہ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے حوالے سے منصوبوں کا جلد از جلد متعلقہ اداروں سے منظوری یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستا ن میں دیگر صوبوں کی طرح صوبائی ڈولپمنٹ فورم کا قیام عمل میں لایا جائیگا گلگت بلتستان کے علاوہ دیگر تمام صوبوں میں صوبائی ڈولپمنٹ فورم قائم کیے گیے لیکن سابقہ حکومت نے اس اہم فورم کو نظر انداز کیا جس سے وفاق میں گلگت بلتستا ن کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت منظوری میں تاخیر ہوئی رہی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کا جدید نظام متعارف کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائیگی۔ پاور سیکٹر ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ محکمہ پاور کی تنظیم نو جدید 
خطوط کے مطابق کی جائیگی۔ فیلڈ سٹاف کی ضروری احتیاطی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائیے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں محکمہ پاور کی جانب سے ادارے کے بارے میں دیے جانے والے بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ پاور کو ضروری فنڈز کی بروقت یقینی بنانے کیلئے وزیر برقیات، وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری برقیات اور سیکریٹری پلاننگ ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کریں تاکہ اداروں کے مابین روابطہ مذید مضبوط بنایا جائے اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ پوسٹنگ ٹرانسفری پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیے جائیے ایسے ملازمین کے تبادلے کیے جائیں جو ایک ہی پوسٹ میں3سال سے زیادہ عرصہ اپنے فرایض سر انجام دے رہے ہیں تاکہ شفافیت کے عمل کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ پاور میں ضروریٹیکنیکل سٹاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عارضی طور پر محکمہ ورکس سے2ایس ای،3 ایکسئن اور دیگر سٹاف فراہم کیے جائینگے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ استور رحمان پور کیلئے جنریٹر کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائیے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s