چلاس: واپڈا نے ڈیم متاثرین کے ساتھ کئے گئے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ دیامر میں واپڈا کا کوئی کردار نہیں ہے، عبدالوحید |PASSUTIMESاُردُو

NEWS TODAY

فائل فوٹو عمرفاروق فاروقی

چلاس: پیر، 02 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) واپڈا نے ڈیم متاثرین کے ساتھ کئے گئے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ دیامر میں واپڈا کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن دیامر کے صدر حاجی عبدالوحید نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ،اور چلاس شہر کی تمام سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں لیکن واپڈا کے حکام نے آج تک دیامر میں ایک فیصد بھی کا م کا آغاز نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے متاثرین سخت غم و غصے میں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں واپڈانے صرف کاغذات میں خانہ پری کررہی ہے لیکن عملا ضلع بھر میں واپڈا کا کردار صفر ہے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا نے دیامر کے متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ چلاس پبلک سکول کو واپڈاخود اپنے زمہ داری سے چلائے گا اور چلاس ہسپتال کو تمام سہولیات ور ادویات واپڈا فراہم کرے گی ،لیکن واپڈاکے حکام آج اپنی تمام تر وعدوں سے مکر گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام کا دیامر ڈیم سے متعلق آج تک جتنے بھی اجلاس ہوئے ہیں لیکن مذکورہ اجلاس کا کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام آئندہ ڈیم سے متعلق اجلاس میں دیامر کے عمائدین اور منتخب نمائندوں کو بیٹھا کر فیصلے کرے۔تاکہ مستقبل قریب میں حکومت کو مسائل پیش نہ آئیں اور یہ میگا پراجیکٹ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s