گلگت: (ایس سی او) نے انتہائی مشکل حالات اور محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کے عوام کو ٹیلی مواصلات کی سہولیات بروقت فراہم کرکے اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے ڈی جی ایس سی اؤ

12063335_10204018464940899_4695541999668793534_nگلگت: پیر، 2 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے انتہائی مشکل حالات اور محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کے عوام کو ٹیلی مواصلات کی سہولیات بروقت فراہم کرکے اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ہلال امتیاز ملڑی) نے چھموگڑھ میںSCOکے 100ویں GSM ٹاور کی افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2006ء کو صرف تین BTSکے ذریعے گلگت بلتستان کیلئے پہلی مرتبہ موبائل سروس کا آغاز کر دیا گیا تھا اس کے بعد ایس کام موبائل سروس کو گلگت بلتستان کے تمام علاقوں تک وسعت دینے کیلئے انتہائی محنت سے کام جاری رکھا گیااور آج چھموگڑھ میں ایس سی او نے اپنا 100جی ایس ایم ٹاور انسٹال کرکے یہاں کے عوام کو بھی موبائل کی سہولیات مہیا کر دی ہے۔ یہ ادارے کیلئے باعث اعزاز ہے اس BTS سے نہ صرف چھموگڑھ بلکہ پڑی بنگلہ،جلال آباد، عالم برج اور شاہراہ قراقرم پر بھی وسیع کوریج مہیا ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے اس موقع پر کہا کہ ایس سی او نے اپنی تاریخ کے افتتاحی دن سے تمام دور دراز علاقوں تک ٹیلی کام کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے جدوجہد اور جانفشانی سے کام کیا ہے۔ اور ان 39سالوں میں ادارے کے 35کارکنان نے جان کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے ایس سی او کا نیٹ ورک آج پورے گلگت بلتستان میں ایک مستحکم نظام کی شکل میں ترقی کے منازل طے کر رہا ہے جس پر ایس سی او کو فخر ہے اور ترقی کے اس سفر میں ایس سی او کے ہر کارکن کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او ٹیلی کام کی جدید سہولیات کو باقی ماندہ علاقوں تک وسعیت دینے اور سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانے کے عمل کو جاری رکھے گا۔ ہمارا ادارہ معیار اور عوامی فلاح پر کسی اور چیز کو فوقیت نہیں دے گا اس سے پہلے ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے تختی کی نقاب کشائی کرکے بی ٹی ایس کا افتتاح کیا اس موقع پر وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال ، سیکٹر کمانڈر ایس سی او کنرل عمران احمد بھٹی اور63اور65سگنل کے کمانڈنگ آفیسرز و عمائدین چھموگڑ بھی موجود تھیں اس موقع پر وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے خطاب میں ایس سی او کی گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ٹیلی کام کے شبعے میں کی جانے والی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے انتہائی کھٹن حالات میں علاقے کے کونے کونے تک سروسز فراہم کرکے اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s