گلگت: صوبائی حکومت کے سودنوں کے ایجنڈے کا پول گھل گیا، سو دنوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا دعوی دھرے کے دھرے رہ گیا|PASSUTIMESاُردُو

ددگلگت: پیر، 02 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو(نعیم انور) صوبائی حکومت کے سودنوں کے ایجنڈے کا پول گھل گیا، سو دنوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا دعوی دھرے کے دھرے رہ گیا،سردیاں شروع ہو تے ہی گلگت شہر اور گر دونواح میں لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضا فہ ہو گیا ،گھروں میں اندھیرا چھا گیا اور کا ربار زندگی لوڈ شیڈنگ سے مفلوج ہو گئی ،صوبائی حکومت نے اپنے سو دنوں کے ایجنڈے میں بجلی بحران پر قابو کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر سو دن پورے ہو تے ہی صوبائی حکومت کی کا ر کردگی نے عوام کو جواب دے دیا ۔حکومت نے اپنے قیام کے ابتدائی کچھ دنوں میں مختلف ڈیزل جنریٹر رز کو عارضی طو ر پر چلا کر لوڈ شیڈنگ میں با ظاہر کمی تو لائی تھی مگر ڈیزل پر یو میہ لاکھوں روپے خرچ ہو نے کے باعث محکمہ بر قیات نے کچھ ڈیزل جنریٹرز کو دوبارہ بند کر دیا ہے ،دوسری طر ف پانی کی کمی کے باعث پن بجلی گھروں کو مطلوبہ پانی فراہم نہ ہو نے کے باعث بجلی گھروں کی پیدواری صلا حیت میں بھی کمی آئی ہے جبکہ سردیاں بڑھتے ہی شہر میں اچانک بر قی آلات کے استمال میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث محکمہ بر قیات نے شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو بڑھا دیا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے۔عوام الناس کا حکومت سے لوڈ شیڈنگ میں کمی لا نے کا مطا لبہ کیا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s