گلگت: ایڈیٹرزفورم نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور سیکیورٹی کیلئے سخت قوانین کی ضرورت پر زور دیا|PASSUTIMESاُردُو

33گلگت: منگل، 03 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) گلگت بلتستان ایڈیٹرز فورم نے آزادی صحافت اور معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاز کیلئے عملی جدوجہد کی حکمت عملی بے کرلی اور صحافیوں کے عالمی دن پر عامل صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا ایڈیٹرزفورم نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور سیکیورٹی کیلئے سخت قوانین کی ضرورت پر زور دیا گلگت بلتستان ایڈیٹرزفورم کے صدرراجہ شاہ سلطان مقپون کی زیرصدارت اجلاس میں عالمی یوم صحافت کے موقع پر صحافیوں کے پیشہ وارانہ زمہ داریوں میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور قومی ایکشن پلان کے تحت کاروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اجلاس میں ایڈیٹرز کنونشن بلانے اور صوبائی چیف ایگزیکٹو کو اس کا مستقل مہمان خصوصی بنائے جانے کا فیصلہ کرلیا اور ایڈیٹرز فورم کی طرف سے آزادی صحافت اور معلومات تک رسائی کے قوانین کی جی بی میں توسیع یا نئی قانون سازی کیلئے وکلاء کی خدما ت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اجلاس میں صحافتی علاقائی ایشوز کو ملکی سطح پر اٹھانے کیلئے درکار اقدامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں گلگت بلتستان ایڈیٹرز فورم کے عبوری سیٹ اپ کو چھ ماہ تک چلانے اور ایک ہفتہ میں دستورسازی مکمل کرکے نئی رکنیت سازی شروع کرنے پر اتفاق کرلیا اجلاس میں ایڈیٹرز فورم کے جنرل سیکریٹری امتیاز علی تاج ،نائب صدر محبوب خیام ،ایمان شاہ اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s