گلگت بلتستان میں چوکرملے آٹے کی سپلائی شروع وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے سکریٹری فوڈ اور ڈاریکٹر فوڈ سے فوری رپورٹ طلب کی ہے

aگلگت: منگل، 03 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر ’’ جی بی میں چو کر ملے آٹے کی سپلائی شروع ‘‘ کا نوٹس لیتے ہوئے سکریٹری فوڈ اور ڈاریکٹر فوڈ سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیراعلیٰ سکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پہلے ہی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز اور دیگر متعلقہ آفسران کو واضع ہدایت دی ہیں کہ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت اشیاء کی فروخت روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ حکومت مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیگی۔ سکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری آٹے کی عوام کو فروخت کے حوالے سے چھپنے والی خبر کی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ اگر رپورٹ میں غیر معیاری آٹے کی سپلائی ثابت ہوئی تو ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائیگی۔ 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s