گلگت: عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کیلئے محکمہ پاور کمپلین سیلز اور محکمہ ورکس سیلز کیلئے 4 ڈجٹ نمبر دئیے جائنگے،|PASSUTIMESاُردُو

a gگلگت: منگل، 03 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمزاُردُو (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کمپلین سیل، محکمہ پاور کمپلین سیلز اور محکمہ ورکس کمپلین سیلز کے لئے خصوصی4ڈجٹ کے نمبر دئیے جائینگے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عامر عظیم باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان کے80فیصد علاقوں میں موبائیل سروس کی سہولیات موجود ہے جبکہ باقی ماندہ20فیصد علاقے میں موبائیل سروس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئےSCO ضروری اقدامات یقینی بنائے۔ استور، چکر کوٹ جگلوٹ، یوگو سکردو اور شاہراہ قراقرم پر تمام مقامات میں موبائیل سگنلز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کےئے جائیں صوبائی حکومت بھر پور تعاون فراہم کریگی۔ پاک چین اکنامک کوریڈور کی اہمیت کے پیش نظر شاہراہ قراقرم کے تمام مقامات میں موبائیل سروس کی فراہمی کیلئے بوسٹرز کی تنصیب عمل میں لائی جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فائبر آپٹک کے نظام میں بہتر ی لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بہتر انٹرنیٹ کی سہولت کے فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں کی طرح3Gاور4G کے ٹیکنالوجی کی عوام کو فراہمی ممکن بنانے کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کررہی ہے بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کو3Gاور4G کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماراازلی دشمن بھارت سی پیک منصوبے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ہم نے ان تمام سازشوں کو نا کام بناناہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے یوتھ کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں گلگت بلتستان کے لئے3جی اور4جی  کی نیلامی کے فوراً بعد گلگت شہر کو وائی فائی فری بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایس سی او گلگت بلتستان کےایس سی او ملازمین کو بھی دیگر ملازمین کو مکمل مراعات فراہم کرنے کے حوالے سے بات کی تاکہ ان ملازمین کو درپیش مسائل حل کئیے جاسکیں اور کارکردگی میں بہتری آئیے۔ وزیراعلیٰ نےایس سی او کی جانب سے کمپوٹرائز نظام متعارف کرانے کے عمل کو سراہا اس نظام سےایس سی او کے صارفین کو بہتر سہولیات میسر آسکنگے۔ ملاقات کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ہیڈ کواٹر دورے کی دعوت دی جہاں پر گلگت بلتستان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s