ضلع نگر میں آٹے کی شدید قلت جاری ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت فوری طور پر آٹے کی قلت کو دور کرے، شیخ غلام حسین جعفرآبادی|PASSUTIMESاُردُو

گلگت: منگل، 04 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( نامہ نگار) صدر تنظیم جعفر آباد نگر شیخ غلام حسین جعفر آبادی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ضلع نگر میں آٹے کی شدید قلت جاری ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت فوری طور پر آٹے کی قلت کو دور کرے ضلع نگر کے لیے آٹے کا کوٹہ 1998 کی مر دم شماری کے مطابق اب تک ملتا جس کے باعث علاقے میں آٹے کا بحران پیدا ہو رہا ہے لہٰذا حکومت بڑھتی ہوئی آباد ی کو مد نظر رکھتے ہوئے آٹے کے کوٹے میں اضافہ کرے ہر سال آبادی بڑھتی رہتی ہے اور کوٹہ وہی ہے آبادی میں اضافے کی تناسب سے علاقے کیلئے آٹے کا کوٹہ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے مو جودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے علاقے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہی تھی لیکن اقتدار میںآنے بعد عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اخبارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ حکومت غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھینے کی در پے ہیں ہمارا صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ضلع نگر کے لیے فوری طور پر آٹے کا کوٹہ بڑھا یا جائے بصورت دیگر ہم عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s