گلگت: جی بی رائل اکیڈمی جوٹیال میں سالانہ پراجیکٹس کی نمائش کا دن منایا گیا|PASSUTIMESاُردُو

allگلگت: منگل، 04 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) جی بی رائل اکیڈمی جوٹیال میں سالانہ پراجیکٹس کی نمائش کا دن منایا گیا جس میں طلبہ نے اپنے تیار کردہ پراجیکٹس کی نمائش کیا تقریب میں اساتذہ ،والدین اور دیگر شرکاء نے سائنس معاشرتی علوم اور کمیوٹر کے مضامین سے متعلق طلبہ کے تیار کئے ہوئے ماڈلز اورپراجیکٹس کو خوب سراہا تقریب میں میں طلبہ کے مابین اردو اور انگریزی میں مضامین کی لکھائی کے مقابلے بھی ہوئے جس میں طلبہ نے معیاری مضامین تحریر کرکے دادتحسین حاصل کی تقریب میں فن مصوری کا بھی مظاہرہ کیا جس میں طلبہ نے چارٹس اور تصاویر کے زریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل جی بی رائل اکیڈمی فضیلت آصف نے کہا کہ جی بی رائل اکیڈمی معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی ایک جماعت ECDسے لیکرجماعت ہشتم تک طلبہ کو نہ صرف انگریزی زبان میں زیورتعلیم سے آراستہ کررہی ہے بلکہ طلبہ کی تربیت کے ضمن میں ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کرتی ہے رائل اکیڈمی کے طلباء پراعتماد ،زہین اور پر عزم ہیں امید ہے کہ طلبہ مستقبل میں ادارے کے ساتھ ساتھ والدین اور جی بی کا نام نہ صرف روشن کرینگے بلکہ دوسرے کیلئے بھی قابل تقلید کردار ادا کرینگے والدین اور شرکاء نے پرنسپل اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رہیں گی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s