گلگت: جی بی قانون ساز اسمبلی کا 5 ویں اجلاس کے پہلے دن کی کاروائی|PASSUTIEMSاُردُو

Tousif

فائل فوٹو توسیف خان سے

گلگت: منگل، 03 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب)  قانون ساز اسمبلی کا 5 ویں اجلاس کے پہلے دن کے کاروائی کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی میجر (ر) امین نے کہا کہ وزراء کے علاوہ باقی ممبران کے پاس کارڈز نہیں ہے اگر کسی ممبر کو کچھ ہوا تو اس کا زمہ دار کون ہوگا بتایا جائے اگر ایوان اپنے منتخب ممبران کو ایک گارڈ فراہم نہیں کرسکتی ہے تو اس سمبلی میں بیٹھنےکا کوئی فائدہ نہیں یہ ہمارے لئے انتہائی شرماک بات ہے کہ آئی جی پی سے لیکر ممبران اسمبلی کے پاس گارڈز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت قائم ہوئی ہے ہم نے کوئی عملی کام نہیں کیا ہے عملا ہم فعال نہیں ہے جبکہ بیوروکریسی فعال ہے بیوروکریسی کو کھٹن پڑے گا انہوں نے مزید کہ کہ اکنامک کوری ڈور میں اور آئینی کمیٹی میں چیف سیکریٹری کیوں شامل ہو جائے اس کے مقابلے میں ہمارے پاس بہت ہی قابل اور دانشور موجود ہیں افضل علی شگری کو کمیٹی میں شامل کیا جائے جس پر پوزیشن نے دسک بجا کر میجر (ر) امین کے تائید کی جبکہ ممبران قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی نے میجر (ر) امین کے مقالے کی تائید کی۔

گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ہمارے دور حکومت میں بھی شروع نہیں ہو سکا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہو گا یہ روڈ گلگت بلتستان ہی نہیں پوری پاکستان کے دفاع کا مسلہ ہے اگر ملک کا دفاع کمزور ہو تو ہم سب کو مشکلات درپیش ہونگی گلگت سکردو روڈ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے محکمہ تعمرات عامہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کریں اور گلگت سکردو روڈ کے منصوبے کے عمل درآمد کیلئے صوبائی وزیر تعمرات وفاق سے رابطہ میں رہے ان خیالات کا اظہار سپکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے صوبائی اسمبلی کے پانچواں اجلاس کےپہلے روز کے کاروائی کے دوران پی پی کے رکن اسمبلی ندیم کے ایک پوائنٹ آف آرڈر اٹھاتے گئے ایک سوال میں رولنگ دیتے ہوئے اس موقع پر سپیکر نے وزیر تعمرات ڈاکٹر محمد اقبال کو کیا ہے وہ گلگت سکردو رود منصوبے پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کریں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے عوام کے دیرینہ مطالبے پر گلگت سکردو روڈ کی تمیر کے منصوبے کی منظوری دی یہ نہ صرف 350 کلومیٹر سڑک کا مسلہ نہیں بلکہ ملک کے دفاعی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور وطن عزیز کی بقاء کا مسلہ ہے جس پر صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کی اہم نے اس منصوبے کی عمل درآمد کیلئے وزیر اعلیٰ کے ہدایات پر وزیر خزانہ کو لکھ دیا ہے اب دوبارہ ایوان کی طرف سے یاد دہانی کا خط ارسال کیا جائے گا صوبائی حکومت اس اہم منصوبے پر عمل درآمد کیلئے کوشاں ہے جس پر منسٹر وزیر اکبر بابان نے اس اہم منصوبے کے عمل درآمد کیلئے زور دیا۔

پارلمانی سیکریٹری برائے قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے قانون ساز اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے چیئرمین بھی ہے نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے قراردادوں پر وفاقی حکومت نے اکنامک کوری ڈور کے تحت گلگت بلتستان کیلئے 2 اکنامک زون بنانے کی باقاعدہ تحریری طور پر منظوری دی ہے اور کہا گیا ہے کہ مطلوبہ منقصد کیلئے فوری طور پر جگہ کا تعین کیا جائے انہوں نے کہا کی صوبائی حکومت گلگت بلتسان کیلئے میگا منصوبوں کیلئے اقدامات کو بہتر کررہی ہے انہوں نے کہا کے گلگت بلتستان میں ڈرگ ریگولڑی اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت کی جارہی ہے اس اتھارٹی کے قیام سے گلگت بلتستان میں ادویات کے معیار اور خرید فروخت کیلئے قواعد طے ہونگے انہوں نے کہا کی گلگت بلتستان آیئنی کمیٹی میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو شامل کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی محمد شفیع خان کے پوائنٹ آف ارڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کے سیلاب سے متاثرہ تمام سڑکوں کو بحال کیا گیا ہے اور جو بھی پاور ہاوسزز متاثر ہوئے تھے ان کو بھی بحال کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ورکس کے ملازمین کی چھٹیاں بین کا عمل مکمل ہو رہا ہے بہت جلد ان کو ریگولر کیا جائے گا جبکہ تنخواہ کی ادائیگی میں کوئ ریکاوٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے حراموش میں پل کا کام مکمل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی بگروٹ میں متاثرہ پل بحال ہو اہے ٹھیکیدار نے غیر معیاری کام کیا ہے جسکی وجہ سے دونوں گاؤں کے عوام متاثر ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s