گلگت: عمائدین و پی ٹی آئی یاسین نے گزشتہ دنوں راجہ جہانزیب کے خلاف غلام محمد گروپ یاسین کی جانب سے اخباری بیانات کو مسترد

گلگت: منگل، 04 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( نامہ نگار) عمائدین راجہو پی ٹی آئی یاسین نے گزشتہ دنوں راجہ جہانزیب کے خلاف غلام محمد گروپ یاسین کی جانب سے اخباری بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غلام محمد گروپ یاسین نے اپنے ہار کو تسلیم کرنا چاہیے۔ موسمی سیاست دان نے جیتنے کے لیے تمام ہربے استعمال کیاعوام نے انہیں ناکام بنایا اور گھر جانے کا راستہ دیکھا یاسین کے عوام نے غلام محمد گروپ کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے۔ ان کے لیے یاسین میں کوئی جگہ نہیں پہلے اپنے ہار کو عضم کرے پھرعلاقے کی ترقی کی بات کریں ،راجہ جہانزیب کوحلقے کے عوام نے بھاری مینڈیٹ دیکر جتوایا ہے مخالفین جتنا بھی راجہ صاحب کے خلاف بیانات دے لیکن ان کے شخصیت پر کچھ فرق نہیں پڑے گا ۔ غلام محمدکے دور میں صر ف کرپشن اقراباپروری کے سوا کچھ نہیں ہوا ۔ اُس نے پورا غذر میں کرپشن کی بنیاد ڈالی جس کا اب تک غمیازہ بھگت رہے ہے اب یاسین میں کرپشن سے پا ک سیاست ہورہی ہے اور راجہ جہانزیب نے حکومتی وزراء کو یاسین بلا کر ترقیاتی کام کروارہے ہیں جو کہ خود غرض منافق غلام محمد ٹولے کو راس نہیں آرہی ہے کیونکہ یاسین نے عوام منافقت اور خود غرضی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے راجہ جہانزیب جیتنے کے فورا بعد ہی عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہے ۔ موسمی سیاست کے چمپئین سابق امیدوار پی پی پی سے مسلم لیگ ن میں آنے کے بعد وزارت کا خواب دیکھ رہے تھے مگر عوام نے اس کے خواب کو ادھورا کردیا ۔اس لیے غلام محمد گروپ ابھی مکمل طور پر یاسین کی سیاست میں دُور دُور تک نظر نہیں آرہی ہیں جس کا ثبوت گزشتہ دنوں حکومتی وزراء کے دورہ یاسین کے دوران نہ غلام محمد اور نہ ہی اس کے گروپ کا کوئی کاریندہ ان وزراء سے ملا۔ غلام محمد اور اس کے کاریندوں کے سیاست کا محور صرف اپنی ذاتی مفادات تک محدود ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے انجام تک پہنچ گئیں ہیں ۔ انشااللہ راجہ جہانز یب نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرکے دیکھائے گا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s