گلگت : محکمہ پولیس کے برطرف ملازمین کو بحال رکھنے کا فیصلہ، صوبائی اسمبلی کے پانچویں اجلاس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائےگا|PASSUTIMESاُردُو

گلگت: جمعرات، 05 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب) سابق دور میں وزیر اعظم پیکج کے تحت جن افراد کو مختلف سرکاری محکموں خصوصی طور پر پولیس محکمے سے برطرف کردہ اہکاروں کو بحال کرنے اور سکیل 1 سے سکیل 15 تک اس پیکج کے زریعے ہو بھرتی کرنا متفیقہ طور پر منظور کیا گیا۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے پانچویں اجلاس کے تیسرے روز کے جاری سیشن میں متفیقہ طور پر کہا کہ ان محکموں میں سابقہ دور میں جاری سیشن سے ممبران اسمبلی نے متفیقہ طور پر کہا کہ ان محکموں میں سابقہ دور میں بھرتیاں ہوئی ہیں ان میں سے کچھ کو ریگولر کرکے ان کو نکالنا ناانصافی ہوگی ایوان میں ملازمین کے برطرفی اور انکے بحالی کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ایڈوکیٹ اورنگزیب پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون نے کہا کہ 153 ملازمین کی لسٹ ہماری پاس آئی ہے جس میں سے سابق دور میں وزیر اعظم پیکیج کے تحت بھرتی کیا گیا ہے اور گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک بھرتیاں کی گئی پولیس کے 30 اہکاروں کو برطرف کیا گیا اور ان پولیس اہکاروں کے حق میں عدالتی فیصلے بھی آئے  ہوئے ہیں کچھ افراد کو ریگولر کر کے ان کو برطرف کرنا زیادتی ہے جس پر ہماری کمیٹی نے یہ سفارشات پیش کئے ہیں کہ ان تمام ملازمین کو بحال کر دیا جائے اور گریڈ 1 سے گریڈ 10 تک بھرتیاں کی جائیں۔ جس پر تمام ممبران اسمبلی نے اپنی رائے دی اور کہا کہ گلگت بلتستان میں پہلے سے گریڈ 1 تا 15 تک بھرتیاں کی گئی ہیں ان کو گھٹا کر کم کرنا زیادتی ہوگی جس پر اورنگزیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ سفارشات پیش کر رہے ہیں اسمبلی کے رائے کے مطابق ہی کام ہوگا جس پر تمام اسمبلی کے اراکین نے سکیل 1 سے 15 تک کی اکثریتی رائے پیش کی جس پر سپیکر قانون ساز اسمبلی فدامحمد ناشاد نے منظور کرتے ہوئے کہا کہ ہم گریڈ 1 سے 15 تک ہی رکھتے ہیں اور جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ان کو بحال کرنے کے لئے کابینہ کے اجلاس نے بعد نوٹیفیکیشن کردیا جائے گا کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی اور میرٹ کے مطابق ہی دوران سروس وفات پانے اور دھشتگردی کا نشانہ بننے والے لواحقین کو بھرتی کیا جائے گا اور برطرف ہیں انکو بحال کر دیا جائے گا کچھ کو بحال کر کے برطرف کرنا زیادتی ہے جس کا اذالہ یہ حکومت کرے گی۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s