گلگت: گوپس پھنڈر میں زلزلہ نے تباہی مچائی ہے فدا خان اسمبلی اجلاس کے دوسرے روز بھی بولنے کے بجائے خواب خرگوش سوتے رہے |PASSUTIMESاُردُو

666گلگت: جمعرات، 05 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) گوپس پھنڈر میں زلزلہ نے تباہی مچائی ہے مگر حلقے کے منتخب ممبرو پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈولیپمنٹ فدا خان اسمبلی اجلاس کے دوسرے روز بھی حلقے کی تباہی اور متاثرین کے مشکلات کے حوالے سے بولنے کی جگہ خواب خرگوش سوتے رہے۔فدا خان کی اسمبلی اجلاس میں خاموشی متاثرین پھنڈر کے ساتھ نا انصا فی اور عوام کے ساتھ عدم دلچسپی کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔حلقے کے متاثرین کا اپنے منتخب ممبر کی طرف سے اسمبلی اجلاس میں مسلسل خاموشی پر غم و غصہ کا اظہار۔فدا خان کی اسمبلی اجلاس میں خاموشی حکومت کے سامنے اُنکی بے بسی اور نا اہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔یاد رہے کہ حالیہ زلزلہ سے تحصیل گو پس کے بالائی علاقوں میں ریکارڈ تباہی ہو ئی ہے۔ایک نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحصیل گوپس کے بالائی علاقوں میں 361رہائشی گھرانے مکمل طو رپر منہدم جبکہ 807گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔شدید سردی میں لوگوں کو خیموں میں رہنا ناممکن ہو چکا ہے اور متاثرین حکومت کی طر ف سے مدد کی اپیل کر رہے جبکہ حلقے کا منتخب ممبر اسمبلی سیشن میں اپنے حلقے کے اہم ایشو پر بو لنے سے مکمل قاصر ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s