چلاس: جوئنٹ سرچ آپریشن دوسرے روز میں داخل،ایس سی او کے مغوی اہلکار وں کا سراغ نہ مل سکا|PASSUTIMESاُردُو

01چلاس: ہفتہ، 07 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) گزشتہ روز تحصیل داریل سے آغواہ کئے گئے انجنیئروں کی بازیابی کیلئے تانگیر اور داریل میں پاک فوج ،جی بی سکاوٹس اور پولیس کا جوئنٹ سرچ اپریشن دوسرے روز میں داخل، لیکن ایس سی او کے مغوی اہلکار وں کا سراغ نہ مل سکا۔تانگیر میں فورسس نے سرچ اپریشن میں تانگیر شماری گاوں میں اسلحہ سے لیس 3مشتبہ افراد کو مبینہ طور پر حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں نظیر،افضل،اور صمد شامل ہیں ،جن سے 2 بندوقیں اور ایک عدد پستول برآمد ہوا ہے۔ ادھر گزشتہ روز مغویوں کی بازیابی کیلئے تشکیل کردہ جرگہ کا ایک وفد مولنا خان بہادر،مولنا روف،مولنا عبدالمحیط اور مولناوکیل شاہ کی قیادت میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کا سوشل بائیکاٹ کرنے کا پیغام لیکر داریل کی طرف روانہ ہوچکے ہیں ،جبکہ جرگہ کا دوسرا وفدمولنا شکرت خان،مولنا اورنگزیب اور حاجی کشور کی قیادت میں مغویوں کی تلاش میں حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے تانگیر کی طرف روانہ ہوگئے ہیں ۔چلاس میں میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی عنایت اللہ فاروقی نے کہا کہ سیکورٹی فورسس نے تانگیر اور داریل کو مکمل طور اپنے محاصرے میں لے لیا ہے ،اور گھر گھر گاوں گاوں تلاشی لی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مغوی انجنئروں کو بازیاب نہیں کریں گے اُس وقت تک سرچ اپریشن جاری و ساری رہیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ تانگیر میں دوسرے روز سے جاری اپریشن میں بھاری اسلحہ بروآمد کر لیا گیا ہے اور کچھ مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s