چلاس: تحصیل تانگیر اور داریل میں مغویوں کی بازیابی کیلئے پاک فوج ،پولیس اور جی بی سکاوٹس کا مشترکہ اپریشن تیسرے روز میں داخل، مغویوں کو بازیاب کرانے میں ناکام|PASSUTIMESاُردُو

Diamer-Map1چلاس: اتوار، 08 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) تحصیل تانگیر اور داریل میں مغویوں کی بازیابی کیلئے پاک فوج ،پولیس اور جی بی سکاوٹس کا مشترکہ اپریشن تیسرے روز میں داخل ، تاہم سیکورٹی اداروں کوکوئی کامیابی نہ مل سکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی ادارے تیسرے روز بھی تانگیر ویلی کے اندر گھر گھر سرچ اپریشن میں مصروف ہیں ،اور داریل تانگیر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسس کا پہرہ مسلسل جاری ہے۔دوسری طرف مغویوں کی بازیابی کیلئے تشکیل دئے جانے والا جرگہ نے مجرموں اور اشتہاریوں کے رشتہ داروں سے ملاقات کیا ہے اور دو ٹوک الفاظ میں جرگہ نے واضع کر دیا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے مجرموں کے رشتہ دار اپنا کردار ادا کریں اور مجرموں کی نشاندہی کی جائے ۔ذرائع کے مطابق جرگہ مسلسل حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حکومت کے ساتھ ساتھ مغویوں کی بازیابی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں ۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s