گلگت: شاہین ویلفیئر آرگنائزیشن مناور کے زیر اہتمام پڑی بنگلہ میں منعقدہ (گھر گھر تعلیم عام) کے عنوان سے منعقدہ تقریب|PASSUTIMESاُردُو

00001گلگت: اتوار، 08 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے صوبائی سینئر نائب صدر عطاء الرحمن، مسلم لیگ ن سعودی عرب برائے گلگت بلتستان کے صدر شبیر لون اور یوتھ ونگ کے صوبائی فنانس سیکریٹری برہان الدین نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتی معیاری تعلیم ہی معاشرے کو سدھار سکتی ہے ماضی میں تعلیمی اداروں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کئے گئے ہیں تعلیمی اداروں میں سیاسی لوگوں کی مداخلت سے تعلیم کا بیڑا غرق ہوکررہ گیا ہے صوبائی حکومت معیاری تعلیم کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہین ویلفیئر آرگنائزیشن مناور کے زیر اہتمام پڑی بنگلہ میں منعقدہ (گھر گھر تعلیم عام) کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت کے دور میں تعلیم جیسے مقدس کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا جس کا آج مستقبل کے معماروں پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں تقریب کے مہمان خصوصی عطاء الرحمن نے پوزیشن ہولڈز میں انعامات تقسیم کئے اور پروگرام کے منتظمین کو مبلغ10ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔00012

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s