گلگت: مفکر اسلام اور شاعر مشرق کا برصغیر کے ایک عظیم رہنما کے طور پر ان کی خدمات پر ہمیشہ پاکستانی قوم ان کی احسان مند رہے گی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان|PASSUTIMESاُردُو

Passu Times Alama Iqbal 9 Nov 2015گلگت: پیر، 09 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے حضرت علامہ محمد اقبال کے 138 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفکر اسلام اور شاعر مشرق کا برصغیر کے ایک عظیم رہنما کے طور پر ان کی خدمات پر ہمیشہ پاکستانی قوم ان کی احسان مند رہے گی۔ حضرت علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام اور تحریروں کے زریعے مسلمانوں کو اپنی عظمت رفتہ سے روشناس کر ایا اور خودی ، عزت نفس اور خود شناسی کا احساس پیدار کیا۔ حضرت علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ خداپر ایمان رکھنے والا مایوس نہیں ہوتا ہے بلکہ مشکلات کا ہمت اور جرآت سے مقابلہ کرتا ہے ۔ حضرت علامہ محمد اقبال نے خطبہ آلاآباد میں تصور پاکستان پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں آذادی کی امنگ پیدا کی اور مشترکہ منزل کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے مسلمانوں کو عملی جدوجہد پر آمادہ کیا اسی جدوجہد کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد وطن اور جمہوری فضاء میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔حضرت علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو اتحاد و اتقاق کی تلقین کی ان کے زندہ جاوید نظریات اور افکار مسلمانوں کے لیے مشعل راہ کی حیثت رکھتے ہیں۔


گلگت ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ایک آفاقی حیثیت سیحضرت علامہ محمد اقبال کلام دنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھاجاتا ہے۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم حضرت علامہ محمد اقبال کے فکر کو اپنی زندگیوں میں یوں جاری و ساری کریں کہ علم و عمل کا جیتا جاگتا نمونہ بن کہ معاشرے کو اپنے کردار کی روشنی سے روشن کریں ۔ ہمیں اپنے آپس کے تمام اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنے علاقے کو ہر قسم کی برائیوں سے پاک کر نا چاہیے اور حضرت علامہ محمد اقبال کے تصورات کے مطابق اپنے خطے کو ایک ترقی یافتہ خطے کے طور پر روشناس کرائیں۔ ہمیں اس موقع پر عہد کرنا چاہیے کہ ہم حضرت علامہ محمد اقبال کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے علاقے کو فرقہ واریت ، انتہا پسندی ، علاقانیت ،دہشت گردی اور انا پرستی جیسی برائیوں سے پاک کریں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s