اسلام آباد: سی پیک منصوبے سے پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔وزیر اعلیٰ جی بی |PASSUTIMESاُردُو

12195861_770960339698491_516429853772195549_nگلگت: منگل، 10 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس اہم منصوبے سے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع میسر آئینگے علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان اور قائد عوام محمد نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ملک تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہوا ہے بین القوامی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیراعلیٰ کیمپ آفس اسلام آباد میں سی پیک کے حوالے سے بنائی گئی پارلمانی کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر مشاہد حسین سید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سی پیک کے حوالے سے بنائی گئی پارلمانی کمیٹی کے چیئر مین اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے مابین ہونے والی ملاقات میں آئندہ سی پیک کے حوالے سے ہونے ولالے اجلاسوں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی یقینی بنائی جائیگی جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شرکت کریں گے یا وزیراعلیٰ کی جانب سے سیاسی نمائندہ مقررکیا جائیگاجو سی پیک کے حوالے سے ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کریگا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے حوالے آئندہ سال جون میں بین القوامی کانفرنس کا انعقاد چائینہ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیااور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سنکیانگ یونیورسٹی کے مابین سی پیک کے بارے میں ریسرچ اور چائینز لنگویج کے حوالے سے معاہدہ کرایا جائیگا۔ سی پیک کے حوالے سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی 14 ممبران قومی اسمبلی اور سینٹ کے 7ممبران پر مشتمل ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s