گلگت: آئندہ سال مارچ میں ہونے والے اجلاس میں گلگت بلتستان اور بیلاروس کے ایک صوبے کے مابین معدنیات کے شعبے میں معاہدے پر دستخط کیے جائینگے|PASSUTIMESاُردُو

CM2اسلام آباد: منگل، 10 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں معدنیات ، پن بجلی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ان شعبوں کو فروغ دے کر صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوا م کی معیار زندگی کو بہتر بنائیگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بیلاروس کے وزیر صنعت سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ اور وزیرصنعت بیلاروس کے مابین ہونے والی معلاقات میں آئندہ سال لاہور میں باہمی تعاون کمیشن کے مارچ میں ہونے والے اجلاس میں گلگت بلتستان اور بیلاروس کے ایک صوبے کے مابین معدنیات کے شعبے میں معاہدے پر دستخط کیے جائینگے۔ بیلاروسی وزیر صنعت نے گلگت بلتستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے تعاون پر ان کا شکر یہ ادا کیا۔ بعد ازآں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی FWO میجر جنرل محمد افضل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے ترجیحات میں شامل ہے گلگت بلتستان میں قراقرم ہائے وے کی دیکھ بال کا نظام FWO سنبھالے تاکہ قراقرم ہائے وے کی بروقت منٹنس یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر سفر ی سہولیات میسر آسکیں۔

CM

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s