گلگت: سابقہ 27اراکین اسمبلی نے ہائی کورٹ میں سالانہ ترقیاتی بجٹ کے سکیموں کے خاتمہ کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی، کیس سماعت کیلئے منظور|PASSUTIMESاُردُو

ppp 2009 electionگلگت: منگل، 10 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب) سابقہ 27اراکین اسمبلی نے ہائی کورٹ میں سالانہ ترقیاتی بجٹ کے سکیموں کے خاتمہ کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی۔ ہائی کورٹ نے کیس سماعت کیلئے منظور کر لیا۔ ہمارے فیز تھری کے اسکیموں کا ختم کرنا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے قوانین کے منافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر اسمبلی رضی الدین، سرور شاہ،وزیر بیگ، حاجی گلبر ، سعدیہ دانش، مہناز ولی، علی مدد شیر، ایوب شاہ، دیدار علی، بشیر احمد، مطابعت شاہ، محمد نصری، رحمت خالق و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی صوبائی حکومت قانون اور میرٹ کو پامال کرتے ہوئے ہمارے فیز تھری کی سکیموں کو ختم کر رہی ہے جو قانون اور اصولوں کے مکمل خلاف ورزی ہے ن لیگ کی نئی حکومت قانون کے مطابق پابند ہے کہ وہ 70فیصد سابقہ سکیموں اور30فیصد نئی سکیموں کیلئے رقم رکھے۔ اگر ن لیگ کی حکومت نے غیر قانونی اقدام کے فیصلے کو واپس نہیں لیا تو ان کو عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر سابقہ ممبران اسمبلی کے وکیل امجد ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت قانونی راستوں کو چھوڑ کر اپنے من پسند فیصلے کر رہی ہے۔ ہم نے پٹیشن دائر کی ہے اب حکومت فیصلہ آنے تک اپنی نئی سکیمیں بھی نہیں دے سکے گی اور صوبائی حکومت و بیورو کریسی کو اس غلط فیصلے کا جواب عدالت میں دینا ہو گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s