گلگت: ڈیفوڈلز مونٹیسوری سکول بسین میں یوم اقبال کے حوالے سے ایک رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی|PASSUTIMESاُردُو

iqbal dayگلگت: منگل، 10 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) ڈیفوڈلز مونٹیسوری سکول بسین میں یوم اقبال کے حوالے سے ایک رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن گلگت بلتستان حیدر خان تھے تقریب میں طلباء و طالبات نے ملی نغمے اور فن پارے پیش کئے اور اردو ،انگریزی زبان میں تقاریر کرکے علامہ محمد اقبال کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ای سی ڈی کلاس کے طلباء و طالبات کے سٹیج پرفارمنس سے حاضرین محظوظ ہوتے رہے اور تالیوں سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی تقریب میں والدین کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے انہوں نے اپنی شاعری کے زریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور برصغیر سے غیر ملکی قبضے کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ،ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنے اشعار اور ولولہ انگیز قیادت کے زریعے متحدکیا اورجداگانہ قومیت کا پیغام دیا جس کو بنیاد نباکر نظریہ پاکستان اور پاکستان وجود میں آگیا علامہ اقبال نظریہ پاکستان کے بانی تھے اپنے اسلاف کی افکار ہمیں ایسے ہی تقاریب کے زریعے تازہ ہوتی ہیں مونٹیسوی سطح پر ایسے پروگرامات منعقد کرانے سے طلبہ مستقبل میں ان کے اقوال پر عمل اور افعال کی پیروکاری کرتے ہیں اور مستقبل کے معمار بن کر ابھرتے ہیں ہمیں آج موجودہ مسائل سے نکلنے کیلئے علامہ مرحوم کے افکار پرعمل پیراہونے کی ضرورت ہے اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نوشیر خان ،وائس پرنسپل شینا ،آڈیٹر مشتاق حسین نے اپنے خطاب میں 9نومبر کی اہمیت اور علامہ اقبال کے افکار پر بھرپور روشنی ڈالی اور سکول کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری حیدر خان اور ڈائریکٹر سکول شیرباز خان نے بہترین پروگرام پر انتظامیہ کیلئے پانچ پانچ ہزار روپے کااعلان کیا پروگرام کے سٹیج سیکریٹری کے فرائض شاکر حفیظ نے سرانجام دیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s