گلگت: گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں موجود سکیل17 اور اس سے اوپر سکیل کے اسامیوں کی بھرتیوں کو میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کیلئے فوری مشتہر کیا جائے، وزیر اعلیٰ|PASSUTIMESاُردُو

00001گلگت: جمعرات، 12 نومبر، (ایس یوثاقب) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چےئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نوید اکرم چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں موجود سکیل17 اور اس سے اوپر سکیل کے اسامیوں کی بھرتیوں کو میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کیلئے فوری مشتہر کیا جائے۔ سکیل17اور اوپر کے ملازمین کے خالی اسامیوں کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیاں عمل میں لانے سے مختلف اداروں میں سٹاف کی کمی دورہو گی اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئیگی۔ چےئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں یقین دلایا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کے سکیل17 اور اوپر سکیل کے خالی اسامیوں کو مشتہر کیا جائیگا اور بھرتیاں عمل میں لائی جائینگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و گورنر گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر اور چےئرمین واپڈاکے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان میں واپڈا کے تحت زیر تعمیر پاور پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر گفتگو کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی صوبے سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا ہے جسکے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s