تحصیل گوجال میں متاثرین کے کے ایچ نے زمینوں کے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر گوجال بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان|PASSUTIMESاُردُو

 NHAگوجال: جمعہ، 13 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (بیورو چیف آصف سید) تحصیل گوجال میں متاثرین کے کے ایچ نے زمینوں کے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر گوجال بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے جس کیلئے سول سوسائیٹی نے مختلف فورمز سے رابطہ مہم شروع کر دیا ہے جو بہت جلد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کرینگے، معاملہ اُس وقت اُبر کر سامنے آیا جب گلمت گوجال کے نائب تحصیلدارنادر کو متاثرین کے کے ایچ پھسو گاؤں نے اپنے درمیان پا کر شاہراہ قراقرم کی توسعی منصوبے میں استعمال شدہ زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ دریافت  کی جس پر نائب تحصیلدار گلمت گوجال نادر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کی بالائی گوجال کو شاہراہ قراقرم کے توسعی منصوبے میں استعمال شدہ زمینوں کا کوئی معاوضہ ملنے والا نہیں ہے جسے سن کر متاثرین کے کے ایچ ششدرہ رہ گئے اور فوری طور پر دوسرے علاقوں کے متاثرین اور دیگر سیاسی سماجی اور طلباء تنظیموں سے رابطہ شروع کر دیا اور حکومت کی دہری پالیسی پر شدید تنقدید کا نشانہ بناتے ہوئے متاثرین کے کہا کہ حکومت نے گلگت بلتستان کے دوسرے علاقوں میں زمین کا معاوضہ ادا کر دیا جن علاقوں میں لوگ روزانہ کی بنیادوں پر سٹرکوں پر نکلے جبکہ گوجال کے سادہ لوح عوام کی شرافت اورامن پسند ی کو این ایچ اے اور انتظامیہ کسی غلط فہمی کا شکار ہیں متاثرین نے واضح کر دیا کہ متاثرین کے کے ایچ گوجال کو زمینوں کے معاوضوں میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت پاک چین اقتصادی راہداری سے معاشی انقلاب کے گن گاہ رہے ہیں اور دوسرے جانب گوجال کے سادہ لوح عوام جو سانحہ عطاء کے بعد ویسے ہی معاشی طور پر کمزور ہیں این ایچ اے اور حکومت کی ملی بھگت سے یہاں کے غریب عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے جو ناقابل بردشت ہے حکومت فل فور متاثرین کے کے ایچ کے تحفظات دور کریں اور معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنانئے دیگر صورت عطاء آباد سے لے کر خنجراب تک احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے پھسو ٹائمز نے این ایچ زرائع سے موقف دریافت کرنے کی کوشش کی تاہم جی ایم این ایچ اے گلگت بلتستان مصروفیات کے باعث اسلام آباد کے دورے پر ہونے کی وجہ سے بالائی ہنزہ گوجال کے  کے کے ایچ متاثرین کو زمینوں کی معاوضوں میں تاخیر یا نہ دینے کی وجہ دریافت نہ ہو سکا۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s