چلاس: ڈاکٹر عبدالقدیم کا بلاوجہ تبادلے پر داریل کے عوام سڑکوں پر نکل آئے داریل روڈ پھنگیچ گاوں کے مقام پر پتھر ڈال کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا|PASSUTIMESاُردُو

629190d1-5b25-4447-a9b2-8025178f2af2چلاس:  جمعہ، 13 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُرُدُو (ابونہال فاروقی) دیامر کے تحصیل داریل گیال ڈسپنسری میں بطور میڈیکل آفسر اپنے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر عبدالقدیم کا بلاوجہ تبادلے پر داریل کے عوام سڑکوں پر نکل آئے داریل روڈ پھنگیچ گاوں کے مقام پر پتھر ڈال کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔احتجاجی مظاہرے میں داریل ایکشن کمیٹی ،ڈی ایس ایف اور داریل کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کیا۔۔حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے داریل ایکشن کمیٹی کے انچارج عبدلمجیب،شمس اللہ،اشتیاق داریلی،و دیگر عمائندین علاقہ نے کہا کہ داریل میں پہلے سے صحت کی سہولیات اور داکٹروں کی کمی ہے ، حکومت کمی پوری کرنے کے بجائے داریل میں دیانتداری سے ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کا دوسرے تحصیلوں میں تبادلے کرکے داریل کو بے یارومددگار چھوڑنے پر تلی ہوئی ہے،جو کہ داریل کے عوام کے ساتھ سنگین ظلم اور زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ داریل گیال ڈسپنسری میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر کا تبادلہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے،اور اس وقت تک داریل کے عوام احتجاج کرتے رہیں گے ،جب تک ڈاکٹر عبدالقدیم کو واپس داریل گیال دسپنسری میں دوبارہ تعینات نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر تبادلے کرکے داریل کے غریب عوام کو سزا نہ دی جائے۔احتجاجی مطاہرین نے کئی گھنٹوں تک داریل روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا ،اُس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر داریل عظیم اللہ مظاہرین سے مذکرات کیلئے پہنچ گئے اور مظاہرین سے طویل بات چیت کے بعد مذکرات کو کامیاب بنایا۔اے سی داریل کی یقین دہانی پر مظاہرین نے حکومت کو 2 دن کا ڈیڈ لائن دے دیا اور کہا کہ اگر 2دن کے بعد مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو داریل کے عوام غیر معینہ مدت تک کیلئے دوبارہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s