گلگت: گلگت بلتستان میں بھی نیوی میں کیڈیٹس کی بھرتیوں کیلئے ریکروٹمنٹ سینٹر تعمیر کیا جائیے صوبائی حکومت مکمل تعاون کریگی،وزیراعلیٰ جی بی۔|PASSUTIMESاُردُو

b22fae9e-7e82-4a86-a12d-1030106b57f0گلگت: جمعہ، 13 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ریسکیو1122 کی کارکردگی کو مذید فعال بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ ہر قسم ناگہانی آفات میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جاسکے۔ ریسکیو1122 کے20 جوانوں کو غوطہ خوری کی خصوصی تربیت پاکستان نیول کے ماہرین کے زیر نگرانی کراچی میں کرایا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی نیوی میں کیڈیٹس کی بھرتیوں کیلئے ریکروٹمنٹ سینٹر تعمیر کیا جائیے صوبائی حکومت مکمل تعاون کریگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں چیف آف نیول سٹاف نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان ریسکیو1122 کے20جوانوں کی تربیت نیول سینٹر میں ماہر غوطہ خوروں کی نگرانی میں کرایا جائیگااور گلگت بلتستان میں جلد نیول کنڈیٹس کی بھرتیوں کیلئے ریکروٹمنٹ سنٹر کھولا جائیگا تاکہ گلگت بلتستان کے ہونہار طالبعلموں کو بھی پاکستان نیوی میں بطور کیڈیٹس بھرتی ہونے کے بھر پور مواقع فراہم کیے جائیں۔

17238da0-36bb-4871-8f8d-0ae1d382c066

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s