چلاس: ایمپلائز یونین ورکس ڈیپارٹمنٹ ضلع دیامر کے ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے ،اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے علامتی ہڑتال کااعلان کر دیا|PASSUTIMESاُردُو

12243048_445822308946502_7473863623031885435_n

چلاس شہر کا خوبصورت منظر تصویر شفیع اللہ قریشی سے

چلاس: اتوار، 15 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (ابونہال فاروقی) ایمپلائز یونین ورکس ڈیپارٹمنٹ ضلع دیامر کے ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے ،اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے علامتی ہڑتال کااعلان کر دیا۔چلاس میں اس حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت سپریم کونسل محمد ابراہیم منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلع بھر سے ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد ابراہیم،گزشتہ ماہ تمام ملازمین کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اگلے ماہ تک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ریگولر ہیڈ سے تنخواہیں دے دی جائیں گی،لیکن ایک ماہ گزر گیا ،حکومت اور متعلقہ ادارہ کے سربراہان خاموش بیٹھے ہیں ،جس کی وجہ سے غریب ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام عارضی ملازمین کو فوری طور پر مستقل کرکے ان کے مستقبل کو بچایا جائے۔ملازمین نے اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ اگر 16 نومبر تک ملازمین کو ریگولر اور ان کی روکی گئی تنخواہ ادا نہیں کیا گیا تو اُس کے بعد ضلع بھر کے 6ہزار سے زائد ملازمین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،جس کی زمہ داری حکام بالا پر عائد ہوگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s