گلگت: گلگت بلتستان کے تمام سیاسی ، مذہبی ، قوم پرست جماعتوں اور بار کونسل کو اعتماد میں لینے کے لیے 20 نومبر کو آل پارٹیز کا نفرانس کا انعقاد کیا جائیگا|PASSUTIMESاُردُو

769b488c-bf8d-43e9-8338-eeccc6831923گلگت: اتوار 15 نومبر، 2015- پھسو ٹائمز اُردُو ( نما ئندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ا علان کردہ گلگت بلتستان کی اصلاحاتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 3 دسمبر کو منعقد ہوگا۔ اس سے قبل گلگت بلتستان کے تمام سیاسی ، مذہبی ، قوم پرست جماعتوں اور بار کونسل کو اعتماد میں لینے کے لیے 20 نومبر کو آل پارٹیز کا نفرانس کا انعقاد کیا جائیگا۔ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2009 کے اصلاحاتی پیکج کے وقت گلگت بلتستان کے پارلمانی وفد کو نظر انداز کیا مسلم لیگ (ن) تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے گی۔ آل پارٹیز اجلاس میں تما م جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائینگے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ قوم کو متحد رکھنے کے لیے سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائیگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے اپوزیشن کی جماعتوں کو دیوار سے لگایا مسلم لیگ(ن) کی حکومت اس منفی روایت کا خاتمہ کرتے ہوئے علاقے اور قوم کے وسیع ترمفاد میں تما م جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے پارلمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک قومی جماعت ہے جس میں تمام طبقوں کی بھرپور نمائندگی ہے گلگت بلتستان کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ قائد عوام وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے اعلانات کو سیا سی اعلانات کہہ کر عوام کو گمراہ کرنے والی جماعتوں کو عوام نے رد کیاوزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف کے تمام اعلانات پر من وعن عمل درآمد ہوا ہے۔ جگلوٹ سکردو روڈ پر کام کا آغاز کیا جائیگا۔ گلگت بلتستان کے اصلاحاتی کمیٹی کا پہلااجلاس ہوا ہے وزیر اعظم کے اعلان کردہ اضلاع پر عمل درآمد ہوگیاہے۔ نئے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ضروری عملہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور خصوصاً گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ سی پیک منصوبے کے حوالے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی میں گلگت بلتستان کو مکمل نمائندگی دی گئی ہے تمام اجلاسوں میں صوبے کا وزیراعلیٰ یا مقررکردہ سیاسی نمائندہ شرکت کریگا۔ وزیر اعلیٰ نے آل پارٹییز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں 12رکنی کمیٹی کا اعلان کیا۔ کمیٹی میں پارلمانی سکریٹری حیدر خان ، پارلمانی سکریٹری ، اقبال حسن ، صوبائی وزیرتعلیم ابراہم ثنائی ، پارلمانی سکریٹری فدا خان ، پارلمانی سکریٹری اورنگزیب ایڈوکیٹ ، صوبائی وزیربلدیات فرمان علی، رہنمامسلم لیگ(ن) عابد علی بیگ، منظور ایڈوکیٹ ، حاجی مسعود، اسلام الدین اور صوبائی ترجمان مسلم لیگ(ن) فاروق میر شامل ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s