گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان آئینی اصلاحات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے 20 نومبر کو ہونے والے اے پی سی کیلئے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا|PASSUTIMESاُردُو

c85da56d-ca27-454a-a49b-d058739f336fگلگت: پیر، 16 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئینی اصلاحات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے گلگت بلتستان کے سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں سے رابطوں کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے ممبران نے آج تحریک اسلامی، آل پاکستان مسلم لیگ ،جماعت اسلامی اور شیعہ اسماعیلی ریجنل کونسل کے صوبائی قبادتوں سے ملاقاتیں کر کے20نومبر کو ہونے والے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات میں ان جماعتوں کی صوبائی قیادت نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مثبت تجاویز کے ساتھ شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ کمیٹی کے ممبران کل دیگر سیاسی، مذہبی جماعتوں کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کرئینگے۔ ملاقات کرنے والے کمیٹی میں صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی، پارلیمانی سیکریٹری برائے انصاف ایڈووکیٹ اورنگزیب، پارلیمانی سیکریٹری فد اخان، صوبائی ترجمان مسلم لیگ(ن) فاروق میر اور حاجی مسعود شامل تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s