گلگت: گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے تعین کیلئے 20نومبر کو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس کیلئے باضابطہ طور پر دعوت دی گئی|PASSUTIMESاُردُو

Untitledگلگت: پیر، 16 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے قائم صوبائی پارلیمانی کمیٹی نے وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت میں پیر کے روز قائد ملت جعفریہ و امام جمعہ والجماعت جامع امامیہ مسجد گلگت آغاراحت حسین الحسینی ،پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سابق صدر و سینئررہنما سید جعفرشاہ ،گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور ایم ڈبلیو ایم کے وفد سے الگ الگ ملاقاتیں کی مسلم لیگ ن کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹراقبال کی قیادت میں وفد کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے تعین کیلئے 20نومبر کو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس کیلئے باضابطہ طور پر دعوت دی گئی پیر کے روز مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمانی کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے امام جمعہ والجماعت جامع امامیہ مسجد آغاراحت حسین الحسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے تعین کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کام میں بدنیتی شامل ہووہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ہے صوبائی حکومت کے اچھے اقدامات کی حمایت اور خلاف ضابطہ اقدامات کی مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں میرٹ کو یقینی بنانا صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے خلاف میرٹ اقدامات برداشت نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشیرف کی طرف سے گلگت بلتستان کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جی بی کی آئینی حیثیت کے حوالے سے جو قدم اٹھائے گئے ہیں حوصلہ افزا اقدام ہیں اس موقع پر پارلیمانی کمیٹی نے آغاراحت حسین الحسینی کی طرف سے جی بی کی آئینی حیثیت کے حوالے سے دی گئی تجاویز دئے جسے پارلیمانی کمیٹی نے وزیراعلیٰ تک پہنچائیں پیر کے روز ڈاکٹر اقبال کی قیادت میں کمیٹی نے پی پی پی گلگت بلتستان کے سابق صدر و سینئررہنما سید جعفرشاہ سے ان کی رہائشگاہ نگرل میں ملاقات کرکے 20نومبر کو منعقدہ اے پی سی میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت دی اس موقع پر سید جعفرشاہ نے مسلم لیگ ن کی صوبائی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق ملیں اس سے قبل ہمیں اسلام آباد جاکر منتیں کرناپڑتی تھی آج خود وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے حوالے سے سنجیدہ ہے توہمیں ساتھ دیناچاہئے سیاسی نظریہ اپنا اپنا ہے قومی کاز کیلئے ہم سب ایک ہیں جعفرشاہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کے حوالے سے کاوشیں قابل تعریف ہے یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے 20نومبر کے اے پی سی میں شرکت کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے پیر کے روز پارلیمانی کمیٹی نے گلگت بلتستان بار کونسل کے وفد سے بھی ملاقات کی اس موقع پر گلگت بلتستان بارکونسل کے وائس چیئرمین شہباز خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جی بی کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں آئینی حیثیت کی تعین کے حوالے سے ن لیگ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جی بی کی آئینی حیثیت کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس خوش آئندہے 20نومبر کے اے پی سی میں بار کونسل گلگت بلتستان بھرپور شرکت کریگی دریں اثناء کمیٹی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد سے وحدت ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما و رکن اسمبلی حاجی رضوان،غلام عباس ،الیاس صدیقی نے 20نومبر کو منعقد ہونے والی اے پی سی میں شرکت کیلئے پارٹی مشاورت کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا حکومت کی جانب سے قائم کمیٹی میں سربراہ ڈاکٹر اقبا ل کے علاوہ وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی ،پارلیمانی سیکریٹری حاجی حیدر خان ،پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈوکیٹ ،پارلیمانی سیکریٹری فدا خان فدا ،حاجی منظور ایڈوکیٹ ،حاجی عابد علی بیگ، اسلام الدین ،فاروق میر اور حاجی مسعود الرحمن شامل تھے ۔22a7e340-3a17-4fbd-bdb7-c734ce1b0e8e

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s