گلگت: آئینی کمیٹی کے حوالے سے گلگت بلتستان کے متعدد سیاسی وقومی جماعتوں کو اعتما د میں نہیں لیا جا نے پر (ن) لیگ کی جا نب سے بلائی گئی اے پی سی غیر پا ئیدار ثا بت ہو سکتی ہے|PASSUTIMESاُردُو

22212گلگت: منگل، 17 نومبر، 2015ء – پھسوٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) آئینی کمیٹی کے حوالے سے گلگت بلتستان کے متعدد سیاسی وقومی جماعتوں کو اعتما د میں نہیں لیا جا نے پر (ن) لیگ کی جا نب سے بلائی گئی اے پی سی غیر پا ئیدار ثا بت ہو سکتی ہے ۔ اس وقت صرف 8جماعتوں سے ملا قات ہو ئی ہے اور ان میں سے سب بڑی جماعت پیلز پا رٹی نے اس اے پی سی کا با ئیکا ٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ جسٹس (ر) سید جعفر شاہ سے (ن) لیگ کی ملاقات غیر رسمی ہو نے پر ان کی شر کت پیپلز پا رٹی کی نما ئندگی نہیں بلکہ ایک شخصیت کی شمو لیت ہو گی ۔ ان تمام جما عتوں کے علاوہ بھی گلگت بلتستان میں متعدد قومی ، سیاسی جما عتیں ہیں جن کا اچھا سٹیک ہے ان کو تا حال اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے صر ف دو مسجدوں کے خطیبوں کو اعتماد میں لینا نا کا فی ہو سکتا ہے ۔ بالا وردستان نیشنل فر نٹ کا سب سے الگ مو قف ہے اور جبکہ قراقرم نیشنل مومنٹ سمیت دیگر قومی جماعتوں کے تحفظات ہیں اسی طر ح گلگت بلتستان کے سٹیک ہو لڈرز سے ابھی تک نہیں پو چھا گیا ہے اور ان سے پو چھے بغیر اس اے پی سی بے معنی ثا بت ہو سکتی ہے ۔ جن سے بھی ملاقات ہو ئی انہوں نے ابھی تک رضا مندی کے بجا ئے صر ف تحفظات پیش کیئے ہیں تحفظات کو آئینی کمیٹی کے سا منے پیش کر نے سے یہ معا ملہ مکمل طور پر کھٹا ئی میں پر سکتا ہے کیونکہ سب کی ایک را ئے نہیں ہے سب کی الگ الگ رائے اب تک سا منے آئی ہے کسی کا کشمیر طرز کی حکومت کسی کا کشمیر کے ساتھ زم کر نے کا اورکسی کا کشمیر سمیت آئینی صو بہ بنا نے کی را ئے سا منے آئی ہے صر ف گلگت بلتستان اکائی کو صو بہ بنا نے پر ابھی تک کو ئی اتفاق نہیں ہوا ہے جس سے اے پی سی متا ثر ہو نے کے خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s