غذر: وزیر اعلیٰ کے متوقع دورہ غذر کے مو قع پر عام آدمی پارٹی کے صوبائی صدر نے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا|PASSUTIMESاُردُو

666غذر: بدھ، 18 نومبر،2015ء پھسو ٹائمز اُردُو ( نعیم انور) وزیر اعلیٰ کے متوقع دورہ غذر کے مو قع پر عام آدمی پارٹی کے صوبائی صدر نے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے عام آدمی پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر ظفر محمد شادم خیل کا کہنا تھا کہ اشکومن کے تمام نمبرداران،عمائدین علاقہ اور یوتھ نے وزیر اعلیٰ کے دورے غذر کے مو قع پر احتجاج اور دھرنے کے حوالے سے حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جس دن اشکومن کا دورہ کرینگے اُسی روز سڑک پر نکل کے پر امن دھرنا دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ غذر کے ایکزیکٹو انجینئر تحصیل اشکومن کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہا ہے، ایک ٹھیکدار کو فائدہ پہنچانے کیلئے پراپر اشکومن میٹل روڈ کا روٹ تبدیل کر دیا گیا،بائیس فٹ کی جگہ روڈ آٹھا رہ فٹ کر دی گئی،مختلف رابطہ پلوں پر ٹینڈر کے باوجود کا م شروع نہ ہو سکا،ایمت ،اشکومن میٹل روڈ غیر معیاری اور ناقص تعمیر کر دی گئی ہے،حکام ایکشن کی بجائے ٹھیکدار کے ساتھ مل بھگت کر کے کمیشن ہتھیانے کے بعد خاموشی تماشی بننے ہو ئے ہیں،تحصیلدار اشکومن کی نا اہلی اور مبینہ غفلت کے باعث اراضی متاثرین اب تک کمپسیشن سے محروم ہیں ، اشکومن کے سینکڑوں سیلاب و زلزلہ متاثرین حکومت اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی و غفلت کے باعث امداد سے محروم ہیں ،علاقے میں تعلیم ،صحت و انفراسٹرکچر کا نظام تباہ و برباد ہے ،لوگ بے پناہ مسائل میں گرے ہوئے ہیں مگر حکومت اور انتظامیہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم امن خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں ،عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاج ہما را حق ہے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے کئی بار ایکسئین سردار کو آگاہ کیا گیا مگر کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی آخر کا ر ہم نے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اگر انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کے دورے سے قبل ہمارے مطالبات حل کیے تو احتجاج مو خر کرنے پر غور کر سکتے ہیں نہ کرنے کہ صورت میں عوامی مسائل کا واحد حل عوامی طاقت کے زریعے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اشکومن کے مختلف اسامیوں پر دیگر علاقوں کے لوگ بھرتی ہو رہے ہیں مقامی نوجوان بے روزگاری کا رونا رہے ہیں ،ہمارے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کا منتخب نمائندہ سمیت مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار و دیگر لیگی قایدین نے الیکشن کے وقت عوام سے بلند و بالا دعوے کر کے اب منظر عام سے ہی غائب ہیں۔عوام اپنے مسائل لیکر در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر الیکشن کے وقت ڈینگے مارنے والے سیاستدان عوام مسائل سے جان چھرا رہے ہیں ،ہم نے الیکشن کے وقت بھی کہا تھا کہ ہمیں الیکشن میں کا میابی ملے یا ناکامی مگر عوام کے ساتھ رہ کر انکے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے مگر موسمی پرندے سیاسی موسم بدلتے ہی بدل جائینگے جو اب عوام محسوس کر رہے ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s