چلاس: محکمہ تعمیرات عامہ کے عارضی ملازمین کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ضلع بھر کے تمام عارضی ملازمین نے محکمہ ورکس کے تمام دفاتر کے تالہ بندی کر دیا|PASSUTIMESاُردُو

01c8fbe9-7af0-4b88-a02e-3f1499a82715چلاس : جمعرات، 19 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی سے) محکمہ تعمیرات عامہ کے عارضی ملازمین کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ضلع بھر کے تمام عارضی ملازمین نے محکمہ ورکس کے تمام دفاتر کے تالہ بندی کر دیا۔چلاس میں چوتھے روز سے جاری احتجاجی مظاہرے میں ضلع بھر سے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جزل سیکرٹری ایمپلائنز یونین دیامر نصیر اللہ،کرامت اللہ،،محمد ابراہیم و دیگر نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین کی مستقلی فیڈرل فنانس سے 9جون کو منظور ہوئی ہے ،لیکن حکومت گلگت بلتستان اور متعلقہ ادارے کے زمہ دار حکام ملازمین کی ویرفیکیشن پر ویرفیکیشن کرکے معاملے کو ٹال رہے ہیں ،جس کی وجہ سے ملازمین کی مستقلی لٹک کر رہ گئی ہے اور ملازمین گزشتہ 5ماہ سے تنخواہوں سے بھی محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین کو جلد مستقل کرکے ریگولر ہیڈ سے تنخواہیں بھی جلد جاری کریں ،تاکہ ملازمین سکھ کا سانس لے سکیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہمارے مطالبات منظور کرے ،ملازمین کو بھوک ہڑتال اور لانگ مارچ پر مجبور نہ کیا جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s