چلاس: ہمارے بندوں کو ہمارے حوالے کیا جائے ورنہ تانگیر اور داریل میں خطرناک اپریشن ہوگا،فورس کمانڈر|PASSUTIMESاُردُو

d14095cf-2ada-4206-9542-216bb6f88dc5چلاس: جمعرات، 19 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو(عمرفاروق فاروقی) ہمارے بندوں کو ہمارے حوالے کیا جائے ورنہ تانگیر اور داریل میں خطرناک اپریشن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار فورس کمانڈر گلگت بلتستان عاصم منیر نے تانگیر میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اگر مغوی جلد بازیاب نہ ہوئے تو دہشت گردوں کے گھروں کو مسل دوں گا۔اور سہولت کار بھی نہیں پچیں گے۔تفصیلات کے مطابق۔ گزشتہ دنوں فوج کے کمیونیکیشن کا ادارے  ایس سی او  کے دو انجنئیروں کے اغواہ اور مغویوں کی بازیابی کے حوالے سے سیکورٹی اداروں کا تانگیر کے علاقے میں اغواکاروں کے گھروں پر چھاپہ اور دہشتگردوں کے رد عمل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بدھ کے روز فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جزل عاصم منیراور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تانگیر کے مقام پر مقامی جرگہ ،عمائندین اور عوام سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں فورس کمانڈر نے کہا کہ ہمارے مغوی انجینئرز کو ایک ہفتے کے اندر ہمارے حوالہ کریں ورنہ ہم داریل تانگیر میں اپریشن کے ذریعے آپ کی نسلوں کو تباہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیرستان و سوات میں مولنا فضل اللہ جیسے لوگوں کو ٹھیک کیا ہے ،داریل اور تانگیر کی قلیل آبای کو آئی ڈی پیز بنانا مشکل کام نہیں ہے ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ داریل تانگیر کے عوام دہشت گردی کے خلاف ہمارے ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ داریل و تانگیر میں تمام ترقیاتی کام فوج کی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تانگیر میں گندم کا کوٹہ بحال کریں گے اور انٹر کالج کو جون تک مکمل کریں گے ،تانگیر روڈ کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا ،داریل تانگیر کی تعمیر و ترقی کیلئے کھربوں روپے خرچ کریں گے ،اس لیئے عوام ہمیں کام کرنے دیں ۔انہوں نے کہا کہ ۔جرگہ سے ملک مسکین،صوبائی وزیر الحاج محمد وکیل،مولنا عیسی خان ،امیر جان و دیگر نے بھی خطاب کیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا ۔f231282c-bd50-45cd-a74d-07bbf2ccccd6

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s