گلگت: صوبائی حکومت18کروڈ کی خطیر لاگت سے عوام کو درپیش پانی کی قلت دور کرنے کیلئے نئے منصوبوں کا آغاز کررہی ہے،وزیراعلٰی|PASSUTIMESاُردُو

b8dfc6a1-046f-4040-9ee6-ba7cce42a099گلگت: جمعرات، 19 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ذوالفقار آباد کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت18کروڈ کی خطیر لاگت سے عوام کو درپیش پانی کی قلت دور کرنے کیلئے نئے منصوبوں کا آغاز کررہی ہے۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں کی کامیابی کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کے نئے منصوبے بھی پبلک پرائیوٹ پارٹر شپ کے تحت تعمیر کیے جائینگے جس کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیے گیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پانی کے جو منصوبے زیر تعمیر ہیں
ان منصوبوں کیلئے جلد تکمیل یقینی بنائی جائیگی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے برابری کی بنیاد پر بجلی کی تقسیم یقینی بنانے اور غیر ضروری طور پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں عوام محکمہ برقیات کے ساتھ اپنا مکمل تعاون یقینی بناتے ہوئے غیر ضروری برقی آلات کے استعمال سے اجتناب کریں۔ نئے پاور پراجیکٹس کی جلد تعمیر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے آئندہ سال بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئیگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s