گلگت:آئینی معاملہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی با ئیکا ٹ کا اعلان کر دیا|PASSUTIMESاُردُو

گلگت:  جمعہ، 20 نومبر 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو ( ایس یو ثاقب) آئینی معاملہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی با ئیکا ٹ کا اعلان کر دیا جس پر پا رلیما نی کمیٹی برا ئے آئینی کمیٹی کو متو قع اہداف حا صل نہ ہو نے پر اے پی سی مکمل طور پر ناکام ہو تے نظر آنے لگی ہے ۔ گلگت بلتستان کی بڑی جما عتوں نے اس اے پی سی کا با ئیکا ٹ کا اعلان اس لیئے کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسمبلی عوام کی ترجمان ہے وہاں سے قرارداد پاس کر نے کے بعد اے پی سی بلانا عوام کی توہین ہے جبکہ پی پی پی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی سر برا ہی منظور نہیں ہے کیونکہ اس نے اپنا مو قف عوام کے سا منے پیش کیا ہے اور اب اس کے پاس کو ئی بھی ایسا مو قف نہیں ہے جس سے گلگت بلتستان کے عوام متفق ہوں مذہبی سا سی جما عت جمیعت علماء اسلام کا کشمیر کے بغیر کو ئی بھی اقدام قابل قبول نہیں ہے ابھی تک صرف تحفظات سا منے آنے پر اے پی سی کے روز ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کا مدان بننے کا خطرہ ہے اور مچھلی منڈی بن سکتا ہے کیو نکہ ہر جما عت کا اپنا الگ مو قف ہے اور اس میں مذہبی رہنما ء بھی ایک را ئے نہیں رکھتے ہیں اور ان کے تحفظات کو اب تک دور نہیں کیا گیا ہے ۔ جبکہ (ن) لیگ کا دعویٰ ہے کہ تمام جما عتوں سے مشا ورت ہو چکی ہے لیکن مشا ورت کے متعلقہ اہداف حاصل نہیں ہو ئے ہیں جس سے اے پی سی متاثر ہو نے کے خدشات صاف نظر آنے لگے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s