اسلام آباد: دیا مر سے انجینئرز کی اغواء سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکمران اپنی طرز حکمرانی کو بھی تبدیل کریں اور ایسے قابل مذمت واقعات کی بنیادی وجوہات اور ان کا حل تلاش کری، ڈاکٹرمحمد زمان |PASSUTIMESاُردُو

11033448_1539297049665677_6001179363438931626_nاسلام آباد: ہفتہ، 21 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (شیر نادر شاہی) پاکستان تحریک ایصاف گلگت بلتستان کے رہنما و سابق امیدوار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر محمد زمان نے کہا ہے کہ ہم دیا مر سے انجینئرز کی اغواء سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکمران اپنی طرز حکمرانی کو بھی تبدیل کریں اور ایسے قابل مذمت واقعات کی بنیادی وجوہات اور ان کا حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں وہ پورے داریل تانگیر کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ حکومت کی رٹ نہ ہونے کے باعث دیامر بالخصوص داریل تانگیر کے معصوم اور سادہ لوح عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ داریل تانگیر کے عوام غربت، بے روزگاری، لاقانونیت، تعلیم اور صحت کے بنیادی مسائل کے شکار ہیں ، حکومت کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی سے نجات پانے کے لیے عوام کے بنیادی ضروریا ت ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ عوام کے مسائل کو حل کئے بغیر اور عوام میں شعور اجاگر کئے بغیر حکومت کی امن کے لیے کوششیں بے کار ہیں ۔ انہوں نے سعودی عرب سے بانگِ سحر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بندوق کی نوک پر اور طاقت کے بل بوتے پر وقتی طور پر امن تو قائم کیا جاسکتا ہے لیکن مستقل بنیادوں پر امن کی بحالی کے لیے عوام کو ان کے جائز حقوق دینے ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد زمان نے گلگت بلتستان کے تعلیم یاقتہ طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان بالخصوص دیامر میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوجائیں اور ایسے بحث مباحثے سے گریز کریں جس سے علاقے میں فرقہ ورانہ اور علاقائی تعصب جنم لیں۔

Advertisements

One response to “اسلام آباد: دیا مر سے انجینئرز کی اغواء سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکمران اپنی طرز حکمرانی کو بھی تبدیل کریں اور ایسے قابل مذمت واقعات کی بنیادی وجوہات اور ان کا حل تلاش کری، ڈاکٹرمحمد زمان |PASSUTIMESاُردُو

  1. Good sir will done i appreciate you really you are the one leader in our darel and try to come please pakistan

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s