نگر: کراچی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ان کے آبائی گاؤں نگر خاص میں نماز جنازہ کے بعد ہزاروں لوگوں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گی|PASSUTIMESاُردُو

4bc7e3bf-271a-4dcd-bb31-37f7cfda867fنگر: ہفتہ، 21 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) کراچی حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ان کے آبائی گاؤں نگر خاص میں نماز جنازہ کے بعد ہزاروں لوگوں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔جمعرات کے روز کراچی کے مصروف شارع فیصل پر اپنے بزرگ والد کو ہسپتال لے جارہے تھے کہ ایک تیز رفتارہائی لیکس ان کے رکشے سے جا ٹکرا ئی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار پانچ افراد میں سے تین افراد اپنے زندگی کی بازی ہار گئے ان میں سے ایک بھا ئی معجزانہ طور پر بچ گئے اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔تینوں میّتوں کو کراچی سے اسلام آباد تک ہوائی جہاز کے ذریعے لایا گیا جبکہ اسلام آباد سے نگر خاص تک بائی روڈ لایا گیا۔جنازوں کا آبائی گاؤں پہنچتے ہی ہر آنکھ اشک بار ہوا اورہر طرف سوگ کی فضا ء پھیل گئی ۔مرحومین میں خاندان کا سربراہ رستم علی ان کا بڑا فرزند محمد علی جو کہ گزشتہ سال اقراء یونیورسٹی سے الیکڑیکل انجینئر نگ میں ڈگری حاصل کر چکے تھے ان کے ساتھ رستم علی کے داماد محمد اسماعیل جو کئی عرصے سے کراچی میں پرائیوٹ نوکری کر رہے تھے حادثے کے دوران محمد اسماعیل کا چھوٹا بھائی خادم حسین بھی ہمرا ہ تھے جو معجزانہ طور پر بچ گئے جبکہ ان کا بڑا بھا ئی چند سال پہلے ایک حادثے میں چل بسے ہیں ۔اس خاندان کے دونوں گھرانو ں پر قیامت کا پہاڑ ٹوٹ گیا دونوں گھرانو ں کے کفالت کرنے والے اس دنیا میں نہ رہے ۔ نما ز جنازہ اور تدفین کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رکن گلگت بلتستان اسمبلی حاجی رضوان علی اور علاقہ مکینوں کی طرف سے صوبائی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ ان گھرانوں کی فوری طور پر امداد کیا جائے تاکہ ان کے غموں کا مداواں ہو سکے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s